پنجاب سے ثنا دهالیوال کی رپورٹ
پنجاب : (ملت ٹائمز) آج 16 مارچ کو بطور پنجاب کے وزیراعلیٰ کاحلف لینے جا رہے کیپٹن امیریندر سنگھ نے آج دیش کی راجدھانی میں اپنی نئی کابینہ کی تشکیل کو لیکر کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اس دوران باہمی مشورہ کے بعد راہل گاندھی نے جن آٹھ ممبر اسمبلی کو بطور کیبنٹ وزارت میں لینے کا فیصلہ کیا، ان کے نام ، منپریت سنگھ بادل، نوجوت سنگھ سدهو، رضیہ سلطانہ، رانا گرجیت سنگھ ، چرنجیت سنگھ چنی، برہم مہندرہ، تریپت راجندر سنگھ باجوہ، ارون چوہدری ہیں .ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق رانا کے. پی .سنگھ کو ودھان سبھا کا سپیکر بنایا جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے گزشتہ روز کیپٹن امیریندر سنگھ نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران اپنی سرکار بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا اور 16 مارچ کو صبح دس بجے راج بھون میں ہی حلف لینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا .یہاں قابل ذکر ہے کہ کیپٹن امیریندر سنگھ نے پنجاب کے خزانہ کی معاشی کمزور حالت کو محسوس کرتے ہوئے حلف برداری تقریب کو بغیر کسی تام جھام کے نہایت سادہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کیپٹن نے اپنے نئے منتخب ارکان اسمبلی سے بھی کہہ دیا ہے کہ حلف برداری تقریب میں کم سے کم لوگوں کو مدعوں کیا جائے ان کا خیال ہے کہ لوگوں کی زیادہ شمولیت چنڈی گڑھ میں ٹریفک مشکل کھڑی کرےگی اپنی حلف برداری تقریب سے کیپٹن امیریندر سنگھ عام لوگوں کو کسی بھی طرح سے تکلیف نہیں دینا چاہتے. کیپٹن کی سادہ حلف برداری تقریب کے فیصلہ کی پنجاب کے ہر عوام و خواص میں تعریف ہو رہی ہے اور لوگ اسے اچھی و مثبت پہل قدمی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔