نئی دہلی (محمد ذوالقرنین ۔ملت ٹائمز)
قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کی دوسری عالمی کانفرنس کا افتتاحی اجلاس آج اشوکا ہوٹل میں منعقد ہواجس میں ہندوستان سمیت متعددممالک سے ادیبوں نے شرکت کی ،کانفرنس کا افتتاح ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈنے کیا ،اس کے علاوہ بی جے پی کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین اور دیگر بھاجپائی لیڈروں نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ کانفرنس کا افتتاح مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاویڈ کر کے ہاتھو ںہوناتھا لیکن وہ کانفرنس میں شریک نہیں ہوسکے ،سال گذشتہ بھی قومی کونسل کے کانفرنس میں اس وقت کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی شرکت کے دعوے کئے گئے تھے لیکن کانفرنس میں انہوں نے شرکت نہیں کی ،سال رواں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی بھی عالمی کانفرنس میں مدعوتھے لیکن وہ بھی شریک نہیں ہوسکے ۔بی جے پی کے ان دوبرے رہنماﺅں کی عدم شرکت موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور لوگوں میں چہ میگوئیاں جاری ہے کہ این سی پی یوایل کے دائریکٹر کی دعوے کے باوجود کیوں مرکزا وزراءپروگرام میں شریک نہیں ہورہے ہیں ۔افتتاحی نشست سے مولانا اسرار الحق قاسمی ،داکٹر شمس الرحمن فاروقی ،سید شاہنواز حسین ،سید اشرف اور پی انعامدار وغیرہ نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈائریکٹر سید ارتضی کریم نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا ۔
ہم آپ کو بتادیں کہ قومی کونسل کی سہ عالمی اردو کانفرنس کی یہ افتتاحی نششت تھی ،19 مارچ تک یہ کانفرنس جاری رہے گی۔
ش