ایم سی ڈی انتخابات کو لیکر آدھا درجن پارٹیوں کے درمیان اتحاد ۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی میں بے چینی

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
آئندہ ماہ دہلی میں ہونے اولے بلدیاتی انتخابات کونظرمیں رکھتے ہوئے ملک کی سیاست میں اپنے وجوداور بقا کی لڑائی لڑنے والے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد کی قیاس آرائیاں حقیقی روپ اختیار کر رہی ہیں ۔گزشتہ روز چھوٹی چھٹیوں پارٹیوں کے نمائندوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی اور ایم سی ڈی نتخابات میں ساتھ لڑنے اور ساتھ ہارنے جیتے کی قسم کھائی گئی ۔میٹنگ کی صدارت کر رہے انڈین یونین مسلم لیگ کے دہلی پردیش صدر مولانا نثار احمد حسینی نقشبندی نے کہاکہ فرنٹ میں شامل تمام پارٹیاں برسوں سے ملک کے سیاست میں ایک اہم کردار کر رہیں اور اب مسلمان بیدار ہو چکے ہیں اور یہی سیاسی بیدار ی سماج میں تبدیلی لائے گی ۔ انہوں ے مزید کہاکہ ا یم سی ڈی انتخابات میں انڈین یونین مسلم لیگ سمیت دیگر پارٹیوں کا اتحاد دہلی کے انتخابات میں ایک انقلانی تبدیلی لا سکتا ہے ۔واضح رہے کہ ایم سی ڈی انتخابات میں مسلم اور سیکولر ووٹوں کی تقسیم روکنے کیلئے، راشٹریہ علماء کونسل ، آ ل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ، انڈین نیشنل لیگ ،انڈین یونین مسلم لیگ ،ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، امبیڈکر نیشنل کانگریس ،پیس پارٹی ، بھارتی ایکتامجلس نے ایک متحدہ فرنٹ سے انتخابات میں زور آازمائی کا من بنایا ہے ۔سیاسی مبصرین کی مانیں تو اگر یہ ممکن ہوا تومسلم اکثریتی علاقوں میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کو زبردست نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ علماء کونسل کے دہلی پردیش صدر ایم ایس نوراﷲنے کہاکہ سیاسی اتحاد کا مطالبہ اب عوام کی جانب سے بھی کیا جانے لگا ہے اور وہ جان چکے ہیں کہ اتحاد کے بغیر ملک کے مسلمانوں کے مسائل حل نہیں ہونے والے ہیں ۔ عوام کی مانگ اور حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے ایم سی ڈی انتخابات میں ایک ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کر لی ہے ۔ فرنٹ کے قیام میں قابلِ ذکر خدمات انجام دینے والے آئی یو ایم ایل کے دہلی پردیش جنرل سیکریٹر ی محمد عمران اعجاز نے کہاکہ تقریباًآدھا درجن سے زیادہ پارٹیوں کے نمائندوں نے میٹنگ میں شامل ہو کر دہلی اتحاد فرنٹ کے قیام کو جو وقت بخشی ہے نہ صرف ان کیلئے بلکہ ملک کیلئے خوش آئند قدم ہو سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم مزید سیکولر پارٹیوں کے رابطے میں ہیں اور کچھ جائز شرائط کی بنا پر ان سے بھی اتحاد کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سیٹوں کے بنٹوارے کو لیکر دہلی اتحاد فرنٹ کی 22مارچ کو ایک میٹنگ رکھی گئی ہے ۔ راشٹریہ علماء کونسل کے سینئر لیڈر شمیم خان نے کہاکہ اتحاد کے بغیر فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینا مشکل ہی نا ممکن ہے ۔اسلئے اتحاد وقت کااہم تقاضہ ہے اورایم سی ڈی انتخابات میں متحدہ فرنٹ کا قیام ایک خوش آئند نتائج کا ضامن ہے ۔اس مو قع پرایم آئی ایم کے ایم سلام ، انڈین نیشنل لیگ رفیع احمد ، بھارتی ایکتامجلس حامد علی اختر ،پیس پارٹی کے محمد اکرم ،امبیڈکر نیشنل کانگریس انل بھیل ، معین قریشی اورفلاح الدین فلاحی سمیت ایک بڑی تعداد میں دیگر پارٹیوں کے نمائندے موجود تھے ۔