رام جنم بھومی تبدیل نہیں کی جا سکتی لیکن نماز کہیں بھی پڑھی جا سکتی ہے: سبرامنیم سوامی

نئی دہلی(ملت ٹائمز )
بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ایک بار پھر جلد رام مندر تعمیر کی بات کہتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں بھگوان شری رام کا جنم ہوا ہے اس جگہ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے، لیکن نماز کہیں بھی پڑھی جا سکتی ہے۔انہوں نے اس سے پہلے بھی سپریم کورٹ سے رام مندر مسئلے پر فوری سماعت کی اپیل کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ رام مندر ایک حساس مسئلہ ہے اور ضرورت پڑی تو سپریم کورٹ اس میں دخل اندازی کر سکتا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ رام مندر تنازعہ کا حل باہمی رضامندی سے ہوناچاہیے ۔اگلے ہفتے جمعہ 31؍مارچ سے بابری مسجد-رام جنم بھومی معاملہ میں سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔سپریم کورٹ نے بابری مسجد ،رام جنم بھومی مسئلے پر اہم تبصرہ کیا ہے، رام مندر تنازعہ معاملے میں سبرامنیم سوامی کی جلد سماعت والی عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے دونوں فریقوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رام جنم بھومی -بابری مسجد تنازعہ کے حل کے لیے سبھی فریقوں کو پھر سے کوشش کرنی چاہیے ۔

SHARE