مغلیہ عہد میں ہزاروں مندرتوڑے گئے ، ہمیں صرف تین چاہیے :سوامی کامتنازعہ بیان

جمشید پور(ملت ٹائمز)
راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے دعوی کیا ہے کہ مغلیہ عہد میں 40 ہزار مندر توڑے گئے،ہمیں صرف تین واپس چاہیے ۔اس میں سب سے پہلے ایودھیا، دوسرا متھرا اور تیسرا کاشی وشوناتھ مندر ہے۔اگر مسلمان اس کو مانتے ہیں تو ٹھیک ہے ، نہیں تو 2024تک متھرا اور کاشی کے مند کو بھی قانون بنا کر آزاد کر الیا جائے گا۔سوامی جمعرات کو ایگریکو میدان میں شہیدوں کے اعزاز میں منعقد اکھنڈ یاترا میں بول رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ بہادر اور شیر دونوں ہیں،ان کی قیادت میں یوپی چمکے گا۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ آج کے مسلمانوں کے اباء اجداد ہندو تھے، ہندو اور مسلمان دونوں کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔پروگرام میں شہیدوں کے اہل خانہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس دوران ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ایگریکو میدان سے ترنگا یاترا کو روانہ کیا۔