مودی کا پاکستان پریم ،یوم پاکستان پر نواز شریف کو خط لکھ کر پیش کی مبارکباد

اسلام آباد؍نئی دہلی(ملت ٹائمز)
یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب وزیر اعظم نوازشریف کو مبارک باد پیش کی ہے۔
پاک میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے نوازشریف کو یوم پاکستان کی مبارکباد خط کے ذریعے بھیجی ہے،خط میں یہ بھی کہا گیاہے کہ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ملکوں سے مضبوط تعلقات اولین ترجیح ہے، ہندوستان یہ تعلقات دہشتگردی اور کسی عداوت سے پاک ماحول میں چاہتاہے۔