( پنجاب مالیر کوٹلہ سے ثناء دهالیوال کی خاص رپورٹ)
مالیر کوٹلہ : ( ملت ٹائمز ) پنجاب میں کیپٹن امیریندر سنگھ کی رہنمائی میں ہوئی پہلی میٹنگ میں سرکار کی طرف سے اپنے وکاس کے ایجنڈے کے تحت لیے گئے 120 فیصلے پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم ثابت ہوں گے اور پنجاب کے عوام کو کرپشن سے پاک اور صاف و ستھری انتظامیہ دینا ہی کیپٹن سرکار کا اہم مقصد ہوگا. ان خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی میں اپنی تیسری بار شاندار جیت درج کر کیپٹن کی نئی سرکار میں پی. ڈبلیو.ڈی اور سماجی سرکشا مہلا و بال وکاس کی صوبائی وزیر کا عہد ہ سنبھالنے والی محترمہ رضیہ سلطانہ نے ایک خاص ملاقات کے دوران کیا. انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹن سرکار کا وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ ایک دلیرانہ و جراءت مندانہ فیصلہ ہے.جس کی پنجاب میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں تعریف ہو رہی ہے. اس کے بر عکس عام آدمی پارٹی وی آئی پی کلچرختم کرنے کے خالی کھوکھلے دعوے کرتی رہی ہے. انہوں نے کہا اس سے صاف ضاہر ہے کہ کانگریس پارٹی کی کتهنی و کرنی میں کوئی تضاد نہیں ہے۔انہوں نے کہا اس کے علاوہ خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ بهی عورتوں کی فلاح و بہبود اور ترقی دلانے کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو گا. انھوں نے کہا کہ صوبے کی سڑکیں چاہے وہ مین مارگ ہوں یا لنک سڑکیں ہوں بہت ہی معیاری طریقہ سے کم عرصہ میں تیار کروا یئں گی، انھوں نے کہا کیپٹن سرکار نے اپنے وعدے کے مطابق ڈرگ مافیا اور غنڈہ گرد عناصر کے خلاف آتے ہی سخت کارروائی شروع کردی ہے. اس موقع پر انہوں نے حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تیسری بار ان کو شاندار جیت دلا کر ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا. انہوں نے کہا انکی طرف سے اپنے حلقہ کی فلاح و بہبود کو لیکر عوام سے جو بهی وعدے کیے گئے انشاءاللہ ان پر جلد عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔