مسلما ن اپنے مسا ئل کے لئے متحدہوجائیں ہیں : مولا نا غلام رسول بلیا وی

سیتا مڑھی (ملت ٹائمز۔اشتیاق عالم )
مسلمان اس ملک کے با وقار شہری ہیں وہ کسی کے رحم و کرم پر نہیں ہیں اور کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ”جس کا حا می ہو خدا اس کو کوئی مٹا سکتا نہیں “مسلما نوں کے معاشی و اقتصا دی زبوں حا لی کی سب سے بڑی وجہ علم وکما ل سے دوری ہے ،جس دن اس ملک کے مسلما ن تعلیم کو اپنا مشن بنا لیں گے اسی دن وہ تمام میدا ن میں وہ سب سے آگے رہیں گے ان خیا لات کا اظہا ر قومی اتحا د مورچہ کے راشٹریہ صدر و ایم ایل سی مولا نا غلا م رسول بلیا وی نے میڈیا اہلکا روں سے کیں ۔وہ بوکھرا بلاک کے تھروہٹ گا و¿ ں میں ایک جلسہ میں شرکت کر نے سے قبل جے ڈی یوکے سینئر لیڈر محمد نور عالم کی رہا ئش پر اخبا رنویسوں سے مخا طب تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سا زش کے تحت یو پی ایس سی کے امتحا ن سے فا رسی کو ختم کر دیا گیا تاکہ گا و¿ں ،قصبہ کے ایسے طلبا جو انگلش میں کمزور ہیں وہ ڈی ایم ،ایس پی ودیگر ا علیٰ عہدوں پر فا ئز نہ ہو سکے ،جب وہ راجیہ سبھا ایم پی تھے تو کئی با ر اس اہم معاملے کواٹھا یالیکن ابھی تک اس میں کا میا بی نہیں مل سکی ہے لیکن وہ لگا تار کو شا ں ہیں ،سیتا مڑھی میں کئی سا لوں سے التواءمیں پڑے اقلیتی ہا سٹل کے با رے میں ان کی توجہ مبذول کرائی گئی تو انہوں نے کہا کہ ریا ستی حکو مت نے کل 36 اقلیتی اہا سٹلوں کی منظوری دی تھی 30بن کر مکمل ہو چکا ہے اور طلبا مستفید ہو رہے ہیں با قی جگہوں پر جلد ہی کا م شروع کرا نے کی سمت میں پہل کرا ئی جا ئے گی،بجٹ سال 2016/17 میں پیسہ مل جا ئیگا اور تعمیری کا م جلد شروع کرا یا جا ئیگا ،اقلیتوں کے مسا ئل پر ان کی نظر رہتی ہے اور وہ حکو مت کو اس جا نب متوجہ کرتے رہتے ہیں۔
مدارس کے با رے میں جو بے بنیا د الزامات عا ئد کئے جا تے ہیں کہ وہا ں آتنکواد و دہشت گردی کی تعلیم دی جا تی ہے وہ مضحکہ خیز ہے اس بارے میں وہ لگا تار ایسے عنا صر کو چیلینج کر تے رہے ہیں اس طرح کا ایک بھی مدرسہ تم ثابت کردو تم سے قبل مسلما ن خود اس مدرسہ کو اپنے ہا تھوں مسما ر کر دیں گے۔
قومی اتحاد مورچہ کے قومی جنرل سکریٹری و جے ڈی یو لیڈر محمدنور عالم نے کہا کہ قومی اتحا د مورچہ مسلما نوں کے فلا ح و بہبود کے ساتھ تعلیم کی جا نب مسلما نوں کو توجہ دلا ئے گی اور ان کے دیرینہ مسا ئل حل ہونگے ،مولا نا غلا م رسول بلیا وی کی قیا دت میں مسلما نوں میں اتحا د ،مظلو موں کی مداد ،ملک کی حفا ظت،دبے کچلوں کی آواز ،سماجی برا ئیو ں کا خا تمہ ان جیسے مقا صد اس مورچہ کے ہیں ۔اس موقع پر مورچہ کے ممبرا ن کی میٹنگ سے بھی مولا نا بلیا وی و محمد نور عالم ،غلا م جیلا نی خان،مولا نا احمد رضا ،معرا ج شاہ سا بق مکھیا جرجیس احمد لا ڈلے سمیت دیگر لوگوں نے بھیی خطا ب کیا اور مورچہ کی مظبو طی کے لئے رات و دن محنت کرنے کی گذا رش شرکا ءسے کی۔