فتح آباد : ہریانہ کے فتح آباد کے ٹوهانا علاقہ میں اتوار کو ممبئی سے فیروز پور جا رہی جنتا ایکسپریس روڈ رولر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں روڈ رولر کے ڈرائیور کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ ٹرین کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ تاہم اس حادثے میں کسی بھی مسافر کو چوٹ آنے کی ابھی تک کوئی خبر نہیں ہے۔
ریلوے کے حکام کے مطابق ٹوهانا علاقہ کے ریلوے پھاٹک کو عبور کرنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ روڈ رولر کے ڈرائیور نے ٹرین کے آنے کی طرف توجہ نہیں دی اور دونوں میں ٹکر ہو گئی۔
تصادم کے بعد ٹرین کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے جبکہ روڈرولر کے ڈرائیور کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ ریلوے لائن کو پھر سے شروع کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔