بابر کے نام پر اجودھیا یا ملک میں کہیں بھی مسجد نہیں بننی چاہئے : توگڑیا

احمدآباد : 26 ؍ مارچ (ملت ٹائمز؍ یو این آئی) وشو ہندو پریشد کے صدر پروین توگڑیا نے آج کہا کہ سردار پٹیل کی کوششوں سے سومناتھ مندر کی از سر نو تعمیر کے طرز پر رام جنم بھومی پر مندر بنانے کا واحد راستہ پارلیمنٹ میں قانون کے ذریعہ ہے۔
لیکن اجودھیا یا ملک میں کہیں بھی بابر کے نام پر مسجد نہیں بننی چاہئے۔ مسٹر توگڑیا نے آج یہاں جی ایم ڈی سی میدان پر وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے مشترکہ ہندو سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے سبھی شہریوں کو صرف ایک بیوی اور دو بچوں کی اجازت دینے والے آبادی کے یکساں قانون اور یکساں سول کوڈ اور اقلیتوں کے طرز پر ہندوؤں کے بچوں کو بھی حکومت کی طرف سے مفت تعلیم دینے اور اسلامی جہاد سے تحفظ کے لئے ہر ضلع میں آئی پی ایس درجہ کے ایک افسر کی تقرری کرنے سمیت بارہ نکاتی مطالبات مرکزی حکومت کے سامنے پیش کئے۔

SHARE