کشمیر: وزیر کے آبائی گھر پر حملہ، دو پولیس اہلکار زخمی

کشمیر: ( ملت ٹائمز ) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں مشتبہ شدت پسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مشتبہ شدت پسندوں نے اتوار کی رات تقریباً ساڑھے دس بجے جموں و کشمیر حکومت کے وزیر مملکت فاروق اندرابي کے آبائی مکان پر حملہ کیا۔
اننت ناگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ زبیر احمد نے بی بی سی کے مقامی صحافی ماجد جہانگیر کو بتایا کہ یہ مکان اننت ناگ ضلع کے ڈورُو علاقے میں ہے۔
احمد نے بتایا، ” فاروق اندرابي گھر پر موجود نہیں تھے۔ شدت پسندوں نے ان کے گھر پر تعینات پولیس پوسٹ کو نشانہ بنایا، حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔”
واضح رہے کہ فاروق اندرابي وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے رشتہ دار بھی ہیں۔