پٹنہ میں اسلام اور حقوق نسواں کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خواتین شرکاء کا اظہار خیال
پٹنہ (ملت ٹائمز؍محمد قیصر صدیقی)
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ وویمن وینگس کی جانب سے پٹنہ کے حج بھون میں گذشتہ کل شام کو ایک سمینار منعقد کیا گیا جس میں شہر کی سوسے زائد خواتین نے شرکت کی اور اسلام میں عورتوں کے حقوق پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،پروگرام کی آرگنائزر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ وویمن وینگس بہار کی کوڈینیٹر محترمہ مہ جبین ناز افتتاحی خطاب میں تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ اسلام وہ واحد مذہب ہے جسے سب سے پہلے تحفظ خواتین اور حقوق نسواں کی آواز بلندی کی اور خواتین کو معاشرے میں انتہائی بلند مقام دیا گیا ،انہیں عزت واحترام کی نگاہوں سے دیکھنے کا حکم دیا گیا ،آج ایک مرتبہ پھر آزادی کے نام پر یورپ اور مغرب نے خواتین کی بے عزتی اور انہیں ذلیل ورسوا کرنے سلسلہ شروع کردیا ہے اور خواتین کو محض کھلونا سمجھا جارہاہے ایسے وقت میں ایک مرتبہ پھر ضروری ہے کہ ہم اسلام کی تعلیمات کو سینے سے لگائیں اور دائرہ اسلام میں رہ کر زندگی بسر کرنے کا عزم کریں ۔
سیمنار سے محترمہ شائستہ پروین، عمامہ فرحت ،خوشنما پروین ،حذیفہ شکیل اور ڈاکٹر آیوش پروین سمیت کئی خواتین نے خطاب کیااور مسلم خواتین سے یہ اپیل کی کہ اسلامی تعلیمات کے کو اپنائیں اور حکومت کے کسی بھی بہکاویں میں نہ آئیں،سمینار کی صدارت کا فریضہ انجام دے رہے ڈاکٹر شکیل احمد قاسمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہندوستان میں ایک سازش کے تحت مسلم خواتین کا رشتہ اسلام سے کاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اسلامی تعلیمات کی منشاء کو سمجھے بغیر یہ کہاجارہاہے کہ اسلام میں عورتوں پر ظلم کیا جاتاہے جبکہ سچائی یہ ہے کہ صرف اسلام میں ہی عورتوں کے تحفظ کی ضمانت ہے ۔اس دوران آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ وویمن وینگس کی صدر محترمہ ڈاکٹر اسماء زہراء کا پیغام ڈاکٹر مہ جبین نازنے پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے کہاکہ اس طرح کا پروگرام پورے ملک میں اور مختلف جگہوں پر شروع کیا جائے گا اور مسلم خواتین میں بیداری لانے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے تاکہ اسلام دشمن عناصر ہمیں اسلام سے بدظن کرنے کی کوشش میں کامیاب نہ ہوسکے۔