اترپردیش جن کلیان منچ کے زیراہتمام منعقد اعزازی میٹنگ میں ششی تیاگی کااظہار خیال
دیوبند(ملت ٹائمز،سمیر چودھری)
سماجی تنظیم اترپردیش جن کلیان منچ کے مقامی دفتر میں منعقد میٹنگ میں میلہ کمٹی چیئر مین اور کمیٹی کے ممبران کا گلپوشی کرکے پرجوش انداز میں خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع پنچائیت ممبر ششی تیاگی نے کہا کہ دیوبند میں ہرسال منعقد ہونے والاتری پور بالاسندری دیوی کا میلہ ہندومسلم اتحاد کی شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلے میں آنے والے سبھی لوگوں کی حفاظت کے لئے پولیس کو چاہئے کہ وہ شرپسند عناصر کے ساتھ سختی سے پیش آئے، میلہ کمیٹی کے چیئرمین شیوکمار کنسل اور بلدیہ کونسل کے ممبر کھیم کرن کشیپ نے منچ کی جانب سے کئے جارہے فلاحی کوموں کی تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چودھری وکرم سنگھ ،چودھری وکاس ،پنڈت دیوی شرن شرما، ڈاکٹر بی پی سنگھ، حاجی حنیف، واجد علی، محمد سلمان، گلشن بابا، ڈاکٹر امت، اور رویندر نے میلہ کمیٹی کے ممبران کی گلپوشی کرکے استقبال کیا۔ اس موقع پر چودھری اوم پال سنگھ ، رام کلاسینی، ڈاکٹر کلیان سنگھ ، بیربل ، انکت گپتا، ڈاکٹر امرجیت اور سبھاش موجود رہے۔