لکھنؤ(ملت ٹائمز،ایجنسیاں)
یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو لکھنؤ میں واقع گؤشالا کانہا اپون دورہ کیا، اس گؤ شالا کی نگرانی ملائم سنگھ کی بہو اپرنا یادو اور بیٹے پرتیک یادو کرتے ہیں، اس گؤ شالا میں پہنچ کر وزیر اعلی یوگی نے گایوں کو چارہ کھلایا۔اس موقع پر نائب وزیر اعلی دنیش شرما اور وزیر سواتی سنگھ بھی موجود تھیں۔اس موقع پر ملائم سنگھ یادو کی بہو اپرنا یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کی اور کہا کہ گائے کی خدمت کے لیے وہ خود آئے اور گایوں کو چارہ کھلایا۔اپرنا نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ انتہائی اچھے انسان ہیں اور خدمت کے کام میں ہمیشہ لگے رہتے ہیں۔اس گؤ شالا کی دیکھ ریکھ کرنے والی تنظیم کا نام ہے جیواشری ، اس کے سرپرست ملائم کے بیٹے پرتیک یادو ہیں۔ کانہا اپون میں لاوارث جانوروں کو رکھا جاتا ہے،اس میں گائے علاوہ کتوں کو بھی رکھا جاتا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلی بننے کے بعد سے یوگی آدتیہ ناتھ اور اپرنا یادو کی یہ دوسری ملاقات ہے۔یوگی کی حلف برداری کے دوسرے دن ہی اپرنا اور ان کے شوہر پرتیک نے وزیر اعلی یوگی سے ملاقات کی تھی اور کانہا اپون آنے کی دعوت دی تھی۔غورطلب ہے کہ پرتیک یادو جانوروں سے اپنی محبت کے لیے جانے جاتے ہیں۔خود سبزی خود ہیں اور لاوارث جانور وں کی مدد کے لیے ہی انہوں یہ تنظیم بنائی تھی۔کانہا اپون پر میونسپل کا حق ہے لیکن اس کو اپرنا اورپرتیک کی تنظیم جیواشری چلاتی کرتی ہے۔