اجمیریکم اپریل(ملت ٹائمز)
وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے ہفتہ کو مشہور صوفی سنت خواجہ معین الدین چشتی کے 805ویں عرس کے دوران درگاہ میں چادر پیش کی گئی۔ملک میں امن، سکون اور انسانی اقدار کی حفاظت کے پیغام کے ساتھ عقیدت کے پھول چڑھائے گئے۔اقلیتی امورکے مرکزی و زیراورپارلیمانی امورکے وزیرمملکت مختارعباس نقوی نے وزیر اعظم مودی کی جانب سے چادرپیش کی۔انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے پورے ملک میں امن، سکون اور انسانی اقدار کی حفاظت کی دعامانگی۔ان کے ساتھ ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین امین پٹھان، ریاست وقف بورڈ کے چیئرمین ابو بکر نقوی اور سابق صدر سلاوت خاں وغیرہ نے بھی مزار شریف پر پھول چڑھائے۔