بھوپال(ملت ٹائمز)
اترپردیش کا اقتدار سنبھالتے ہی وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی کی ہدایت پرخواتین کے تحفظ کے لئے شروع کی گئی اینٹی رومیو مہم کا اثر مدھیہ پردیش میں بھی نظرآنے لگاہے۔ریاست کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اشارے دئے ہیں کہ یہاں بھی مجنوؤں کے خلاف مہم چلائی جا سکتی ہے۔ پولیس اکیڈمی میں یہاں پولیس اہلکاروں کے مشترکہ کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کو یہ کوشش کرنی ہے کہ ہاسٹل میں رہنے والی طالبات ہو یا ماں بہنیں انہیں پریشان کرنے والے مجرم ظاہر نہ ہوں، جو مجنوں جیسے لوگ ہیں ، ان کو سبق سکھانا ضروری ہے، یہ دوسروں کی عزت سے کھیلتے ہیں۔چھیڑچھاڑ سے پریشان اور لڑکیوں کی طرف سے بے عزتی کرنے کے معاملات کا ذکر کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ کوئی لڑکی اتنی دہشت زدہ ہو جائے کہ وہ ڈر کے مارے خود کشی کر لے، یہ مہذب معاشرے کے لئے شرم کی بات ہے۔ سیتا۔ساویتری کے ملک میں یہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔