دوہری پالیسی پراویسی نے کوگھیرا،اروناچل پردیش اورمنی پورمیں پابندی کیوں نہیں؟
بی جے پی کے لئے گائے یوپی میں ’ممی‘اور شمال مشرقی ریاستوں میں ’یمی ‘؟
نئی دہلی(نسیم اختر ،ملت ٹائمز)
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کا نفاق یہ ہے کہ اتر پردیش میں گائے اس کی ممی ہے، لیکن شمال مشرقی میں وہ یمی ہے۔اتر پردیش میں غیر قانونی مذبح پر کارروائی کرنے پر اویسی نے بی جے پی پرزبردست طریقہ سے گھیراہے اوراہم سوال اٹھایاہے۔یوپی میں یوگی حکومت بننے کے بعد سے ہی غیر قانونی مذبح اور گواسمگلروں پر کارروائی کی جا رہی ہے۔کئی مذبح کو بند کیا جا چکا ہے۔بی جے پی نے انتخابی منشور میں اس بات کا اعلان کیا تھا۔شمال مشرق کے آسام، اروناچل پردیش اور منی پور میں اقتدار میں ہونے کے باوجود بی جے پی نے وہاں گؤکشی پرکوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔مخالف اسی کو لے کر سوال کھڑے کر رہے ہیں۔اگلے سال میزورم سمیت تین شمال مشرقی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہے اور بی جے پی نے ابھی سے صاف کر دیا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آتی ہے توگؤکشی پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔اویسی اس سے پہلے لوک سبھا میں بھی مذبح پر ہو رہی کارروائی کا مسئلہ اٹھا چکے ہیں۔اویسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر تجارت نرملا سیتارمن نے کہا کہ اترپردیش میں صرف غیر قانونی بوچڑکھانے ہی بند ہوں گے اور انہیں بند کئے جانے پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔