دیوبند(سمیر چودھری؍ملت ٹائمز)
حسب سابق علاقہ کی ممتاز دینی درسگاہ مدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی میں آج عظیم الشان سالانہ اجلاس عام کاانعقاد کیاگیا،جس میں نامور علماء کرام نے شرکت کرکے مدارس اسلامیہ کی اہمیت اور اصلاح معاشرہ کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین جلسہ کو دین محمدی ؐ کی رسی کو مضبوط سے پکڑنے کی تلقین کی ۔اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے موجودہ دور کے فتنوں سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے اخلاق و معاملات گویا پوری زندگی کو اللہ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے طریقوں کی مطابق گذارنا چاہئے اسی میں دونوں جہاں کی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے۔ انہوں نے اصلاح معاشرہ کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آج کے اس پرفتن دور میں انسان کو اپنی زبان کی حفاظت کرنی چاہئے اور علماء و مدارس سے اپنے رشتہ کو مضبوط کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ مصلحت اور حکمت عملی سے حالات مقابلہ کریں اور اپنے گناہوں پر اللہ کے سامنے نادم ہوکر توبہ استغفار کریں انشاء اللہ امت کی تمام آفات سے منجانب اللہ حفاظت ہوگی۔ اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں بزرگ عالم دین مفتی عبدالغنی ازہری نے حاضرین جلسہ سے گناہوں سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ اپنے اعمال کامحاسبہ کریں اور اللہ کی رسی کو مضبوط سے تھامے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو علماء سے اپنے رشتے استوار کرنے چاہئے اور اپنی زندگیوں کو خدا کے حکم اور رسول ؐ کے طریقہ کے مطابق گذارنے کی فکر کرنی چاہئے۔ اس موقع پر جامعہ کے مہتمم مولانا قیصر مظاہری نے ادارہ کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے علماء کرام کے سامنے مدرسہ کے احوال و کوائف بیان کئے۔ انہوں نے علاقہ کے لوگوں کا دامے درمے ہر طریقہ سے مدرسہ کا تعاون کرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ علاوہ ازیں مولانا حبیب اللہ مدنی،جامعہ بدرالعلوم گڈھی دولت کے مہتمم مولانا محمد عاقل قاسمی،صدائے حق کے مدیر و ممتاز نواجون قلمکار مفتی ساجد کھجناوری، مولانا محمد اکرام روڑکی وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کااظہا رکرتے ہوئے حاضرین سے برائیوں سے بچ کر بھلائی والی زندگی گذارنے پر زرو دیا۔ مولانا عارف قاسمی کی سرپرستی میں منعقد پروگرام کی صدارت مفتی عبدالغنی ازہری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض دارہ کے استاذ مفتی عبدالخالق قاسمی ماجروی نے بحسن و خوبی انجام دئے۔ اس دوران مولوی محمدعامر، مولوی عاقل،حافظ ایوب،حافظ غیور،مولوی واصل،قاری نثار اور مولانااحسن زاہدی وغیرہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔