دیوبند کے نومنتخب رکن اسمبلی کو بی جے پی ہائی کمان نے پلائی سخت ڈانٹ،نام بدلنے کے ایجنڈے سے کیا توبہ

دیوبند(سمیر چودھری،ملت ٹائمز)
بی جے پی ہائی کمان کی ڈانٹ کے بعد علاقائی ممبر اسمبلی کنور برجیش سنگھ کے سرُبدل گئے اور اب وہ نام بدلنے کی جگہ ترقی کی بات کررہے ہیں ۔ آج انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکا کے تحت کام کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ فی الحال دیوبند کا نام دیوورند کرنے کا مسئلہ نہیں بلکہ صرف ہمارا ایجنڈا ترقی ہے۔ منگلور چوکی واقع بینکٹ ہال میں منعقد اعزازی پروگرام میں نو منتخب رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ شہر اور دیہات میں یکسانیت کی بنیاد پر ترقیاتی کاموں کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیوبند اور دیو ورند کا کوئی مدعیٰ نہیں ہے اسلئے عوام بھی ترقیاتی کاموں کو مدعیٰ بنائیں اور ان کاتعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلا تفریق سب کی ترقی کے لئے کام کیا جائے گا۔ اس دوران کمیٹی کی طرف سے رکن اسمبلی برجیش سنگھ اور جھبریڑا ممبر اسمبلی دیشراج اگروال کو پگڑی اور شال اوڑھا کر اعزاز سے نوازا گیا۔ پروگرام کی صدارت چو دھری کلبیر سنگھ جھبریڑا اورنظامت راجیو گپتا نے کی۔ پروگرام آرگنائزر اجے جین اور ستیش گردھر نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں نگر ویاپار منڈل صدر اجے سنگھل، ونود گپتا، چوددھری اوم پال، اشوک گپتا، ونود گپتا، اروند سنگھل، نیرج گوئل، آشوتوش گپتا اور یوگیندر گوئل وغیرہ بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔ اس دوران اروند گوئل، سچن گرگ، سنجیو اگروال، مکیش گرگ، راجیش گرگ، سریندر کمار، ر انوج گرگ، ٹھاکر اجے کمار اور پردیپ ورما وغیرہ موجودرہے۔

SHARE