دو مسلم سیٹنگ کاؤنسلر کا ٹکٹ کاٹ کر ہندؤوں کو کانگریس نے دیا ٹکٹ، مسلمانوں میں غم و غصہ

نئی دہلی: (غفران افریدی، ملت ٹائمز)
بلیماران سے سٹنگ کو نسلر صائمہ ریاض نے ٹکٹ کاٹے جا نے کو لیکر غم و غصہ کے ساتھ کہاکہ کا نگریس پارٹی کا پرانی دہلی کی تمام سیٹوں پر برا حشر ہونے والا ہے ، پرانی دہلی کے لوگ میرے ساتھ ہوئی ناانصافی کا بد لہ اپنے حق رائے دہی سے لیں گے۔ دلبرداشتہ صائمہ ریاض نے کہا کہ میں ایک سیٹنگ کو نسلر ہو ں اور بذات خود اجے ماکن بارہا کہہ چکے ہیں کہ موجودہ کو نسلرکو ٹکٹ دئے جائیں گے تو پھر میرا ٹکٹ کیوں کاٹا گیا، ایمانداری ، محنت اور لگن کے ساتھ پارٹی کے لیے کا م کر نے کا یہ صلہ ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے صرف اپنے وارڈ کے عوام کے لیے نہیں بلکہ پوری دہلی کے باشندوں کے لیے کام کیا ہے ۔ اس کے بد لے میں میرے ساتھ جوپارٹی نے کیا ہے اس سے نہ صرف کارکنوں میں شدید ناراضگی ہے بلکہ عوام بھی نالاں ہے ، کا نگریس پارٹی بھی اب بی جے پی کی طرح مسلم مخالف پارٹی بن گئی ہے اور میں اس انتخابات میں’عآپ‘ کو سپورٹ کروں گی۔ خیال رہے کہ جنتا کالونی سے پارٹی سے سٹنگ کونسلر ذاکر خان کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے، یہاں سے چراغ وششٹھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے،جہاں اس فیصلے سے ذاکر خان آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ وہیں کو نڈلی ضلع سے سٹنگ کو نسلر عشرت جہاں کاٹ دیا گیا ہے اور راجو سچدیواکوٹکٹ دیا گیا ہے، ٹکٹ کٹنے کے بعد یہاں بغاوت کی حالت بنی ہوئی ہے۔