نوٹ بندی اور گوشت بندی کی طرز پر حکومت شراب بندی کرے:جمیعت علماء ہند (م)

قومی یکجہتی کا مسئلہ صرف مسلمانوں کے تحفظ کانہیں بلکہ ملک کی سلامتی کا ہے
مذہب کے نام پر سیاست برداشت نہیں کی جائیگی
تین طلاق اور گوشت پر پابندی کامقصد حکومت کا مسلمانوں کو ڈرانا ہے
جمعیۃ علماء ہند (گروپ ۔م)کے زیر اہتمام تاریخی سرزمین دیوبند میں منعقد قومی یکجہتی کانفرنس میں مولانا سیدمحمود مدنی اور آچاریہ کرشنم سمیت متعدد شرکا ء کا خطاب


دیوبند (سمیر چودھری؍ملت ٹائمز)
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولاناسید محمود مدنی اور آچاریہ پرمود کرشنم نے ملک کے موجودہ ناگفتہ حالات کا صبر سے مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جو لوگ حق پر ہوتے ہی وہ کسی ڈرتے نہیں ہیں بلکہ صبر کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرتے ہیں ، ملک کی قومی یکجہتی کا مسئلہ صرف مسلمانوں کے تحفظ کانہیں بلکہ ملک کی سلامتی کا ہے ،حکومتیں آنی جانی چیز ہیں ،جن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ مذکورہ حضرات آج یہاں قاسم پورہ روڈپرواقع جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے زیراہتمام منعقدقومی یکجہتی کانفرنس بسلسلہ نشہ و فحاشی مہم کے عظیم الشان پروگرام میں ہزاروں کے جم غفیر سے خطاب کررہے تھے۔ اچاریہ پرمودکرشنم نے دراصل تین طلاق اور گوشت پر پابندی کامقصد حکومت کا مسلمانوں کے ڈرانا ہے لیکن ہم تاریخی سرزمین دیوبند سے یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر حکومت ظلم وزیادتی کاراستہ اختیار کریگی یا مذہب کی بنیاد پر کسی کیساتھ امتیازی سلوک کیاجائے گا تواس کیخلاف سڑکوں پر اترنے سے گریز نہیں کرینگے۔ انہوں نے حاضرین جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج تین طلاق پر پابندی کی بات وہ لوگ کررہے ہیں جن کی خود کی شادیاں نہیں ہوئی ہیں اور جن کی ہوئی ہیں وہ بیویاں ساتھ نہیں رکھتے ہیں ،انہوں نے ملک کے موجودہ نامساعد حالات پر انتہائی تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے ناگفتہ حالات کا اسی سے انداز ہ کیا جاسکتاہے کو ئی بھی لفنڈر پردھان منتری بن سکتاہے ۔ ریاست کی یوگی سرکار پر طنزکستے ہوئے انہوں نے کہاکہ یوگیوں کے یہاں قانونی یا غیر قانونی کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ہے اسلئے اگر یوگی میں ہمت ہے تو وہ پوری طرح گوشت ،انڈا اور میٹ مچھلی کے ساتھ شراب بندی نافد کریں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی اترپردیش میں میٹ بندی کی بات کرتی ہے لیکن نارتھ ایسٹ میں اسے بیف سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا پر بڑا حملہ کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں میڈیا دلالی کے کردار میں آچکا ہے جس کا مقصد حکومت کو خوش کرنا ہوگیا اور ملک کے موجودہ حالات اور میٹ بندی جیسے مسئلہ پر ان میں سوال پوچھنے تک کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ گوشت پر پابندی صرف ایک دکھاوا ہے جس کامقصد ایک طبقہ کو خوش کرناہے لیکن ہم وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے صاف طورپر کہہ دینا چاہتے ہیں اگر وہ انصاف کے راستے سے بھٹکے گیں تم ہم سڑکوں پر اترنے سے گریز نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک بھگت سنگھ اور اشفاق اللہ خاں کاہے جس کی بنیادیں محبتوں پر ہے نفرتیں یہاں نہیں پھیلائی جاسکتی ۔ انہوں نے کاکہ گاندھی کے قاتلوں نے گاندھی کے چشمہ پر قبضہ کرلیاہے لیکن کانگریس خواب غفلت سے بیدار ہونے کوآمادہ نہیں ہے اگر حالات یہی رہے تویہ دھوکہ باز اندراگاندھی کو بھی چوری کرلینگے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا سید محمود مدنی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہاکہ ہندوستانی مسلمانوں نے ہمیشہ دو قومی نظریہ کی مخالفت کی ہے ،یہاں کامسلمان سب کچھ برداشت کرسکتاہے لیکن ایمان سے سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی لوگ سیاست کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن مذہب کے نام پر سیاست برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے حاضرین جلسہ کو صبر و تحمل کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سے ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ صبر و استقامت سے حالات کا مقابلہ کریں اور اپنے جانب سے کسی بھی اشتعال انگیز عمل کامظاہرہ نہ کریں۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہاکہ ہم نہ کبھی غلط کرتے ہیں اور نہ غلط کرنے کاساتھ دیتے ہیں لیکن غلط کرنے سے نمٹنا ضرور جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتوں سے گھبرانے یا ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ہر حالت میں اپنے ایمان پر قائم رہنا اور اپنے کردار و عمل کو اسلام کے مطابق رکھنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک ہمارا اور ہم سب کا ہے جس کے لئے ہمارے بزرگوں نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں ۔ قبل ازاں جمعیت علماء ہند کے صوبائی صدر مولانا متین الحق اسامہ قاسمی، مسلم فنڈ دیوبند کے جنرل منیجر مولاناحسیب صدیقی، مولاناندیم الواجدی، مولانا سلمان بجنوری نقشبندی،مولانا حکیم الدین قاسمی، مولانا نسیم بارہ بنکوری، مولانامزمل مظفرنگری اورنوجوان عالم دین مفتی عفان منصور پوری،مولانامحمد مدنی وغیرہ نے اپنے پرمغزخطاب کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے ذریعہ چلائی جارہی نشہ اور فحاشی مخالف مہم کی ستائش کرتے ہوئے حاضرین سے ان برائیوں سے بچنے کی تلقین کی اور حکومت سے مطالبہ کیاہے وہ نوٹ بندی اور گوشت بندی کی پورے ملک میں شراب بندی کافیصلہ کرے۔ اجلاس کی صدارت مولاناظہور قاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی عفان منصور پوری نے انجام دیئے ،تحریک صدارت مولاناابراہیم قاسمی نے پیش کی۔ آخر میں اجلاس کے کنوینر سید ذہین احمدمدنی نے ہزاروں کی تعداد میں پہنچے لوگوں اور مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا۔ دریں اثناء جمعیۃ علماء ہند کے زیراہتمام منعقد اس اجلاس عام میں اہم تجاویز منظورکی گئی۔

SHARE