11فیصد سے زیادہ لوگوں کی موت کی وجہ تمباکو نوشی، ہندوستان سرفہرست 4 ممالک میں شامل

نئی دہلی، (ملت ٹائمز)
دنیا میں سال 2015میں مرنے والے ہر 10افراد میں سے ایک سے زیادہ کی موت تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوئی ہے اور ان میں سے 50فیصد سے زیادہ موت صرف چار ممالک میں ہوئی ہے جن میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ایک نئی تحقیق سے یہ معلومات سامنے آئی ہے۔میڈیکل میگزین ’دی لین سیٹ‘میں شائع گلوبل برڈن آف ڈیسیز(جی بی ڈی)کے مطالعہ کے مطابق،2015میں دنیا میں ہوئی 64لاکھ لوگوں کی موت میں سے 11فیصد سے زیادہ لوگوں کی موت کا سبب تمباکو نوشی تھا اور ان میں سے 52.2فیصد لوگوں کی موت چین، ہندوستان ، امریکہ اور روس میں ہوئی۔مردوں کے تمباکو نوشی کرنے کے معاملے میں چین، ہندوستان اور انڈونیشیا تین سرفہرست ممالک ہیں۔سال 2015میں دنیا میں تمباکو نوشی کرنے والے مردوں میں سے تقریبا 51.4فیصد لوگ انہی ممالک سے آتے ہیں۔دنیا میں تمباکو نوشی کرنے والی کل آبادی کا 11.2فیصد حصہ ہندوستان میں رہتا ہے۔تحقیق کے مطابق ،2005کے مقابلے میں سال 2015میں تمباکو نوشی سے ہونے والی اموت میں 4.7فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔تمباکو نوشی کا صحت پر بہت مضر اثر پڑتا ہے اور یہ معذوری کی دوسری سب سے بڑی وجہ بن گئی ہے۔اس سے پہلے یہ معذوری کی تیسری سب سے بڑی سبب تھی ۔تحقیق میں بتایا گیاہے 2015میں دنیا میں ہونے والی اموت میں سے 11.5فیصد موت کا سبب تمباکو نوشی تھا، جس سے 52.2فیصد لوگوں کی موت چار ممالک ، چین، ہندوستان ، امریکہ اور روس میں ہوئیں۔یہ مطالعہ 195ممالک میں تمباکو نوشی کرنے کی عادت پر مبنی ہے۔اس میں بتایا گیاہے کہ عورتوں کی طرف سے تمباکو نوشی کرنے کے معاملے میں تین چوٹی کے ممالک امریکہ، چین اور ہندوستان ہیں، یہاں دنیا میں تمباکو نوشی کرنے والی خواتین کی 27.3فیصد آبادی رہتی ہے۔

SHARE