ایئر انڈیانے شیوسینا ممبر پارلیمنٹ سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی(ملت ٹائمز؍عامر ظفر )
شیوسینا کے چپل مار ممبر پارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ پر سے پارلیمنٹ میں بیان بازی اور شیوسینا ممبران پارلیمنٹ کے ہنگامے کے باوجود اب بھی ہوائی سفر کرنے سے پابندی نہیں ہٹی ہے۔اب آل انڈیا کیبن کرو ا ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گائیکواڑ سیکورٹی کے نظریئے سے ٹھیک نہیں ہے، اب بھی ان سے خطرہ ہے، حکومت کو ان کے بارے میں ابھی اور غور کرنا چاہیے ۔آل انڈیا کیبن کرو نے گائیکواڑ سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وہ غیر مشروط معافی نہیں مانگتے ہیں، انہیں ہوائی سفر کی اجازت نہیں ملنی چاہیے ۔گائیکواڑ کو تحریری طور پر تمام قوانین پر عمل کرنے کا وعدہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ رویندر گائیکواڑکل پارلیمنٹ پہنچے تھے، وہاں انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اس معاملے پر ناانصافی ہو رہی ہے، یہ ایک عوامی نمائندے کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔گائیکواڑ نے کہا کہ بغیر جانچ کے ساتھ میرے ساتھ میڈیا ٹرائل ہواہے ۔رویندر گائیکواڑ نے کہا کہ سچائی کی جیت تو پارلیمنٹ میں ہی نہیں سبھی جگہ ہونی چاہیے ، میرے لیے تو آپ (اسپیکر)ماں جیسی ہیں،میں نے کیا غلط کیا ہے؟ میرا جرم کیا ہے؟ جو میرا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے؟ ایوان میں موجود رہنے کے لیے 24؍مارچ کو آ رہا تھا، میں نے سیٹ کے لیے جھگڑا کیا، مار پیٹ بھی کی تھی ، یہ کہنا غلط ہے؟اکنومی کلاس رہنے کے بعد بھی میں دہلی پہنچا۔اطمینان سے طیارے کے عملے سے کہا کی شکایت لے لو، لکھ کر دینے کو تیار تھا۔لیکن انہوں نے مجھ سے تنازعہ کھڑا کیا۔انہوں نے کہا کہ ملازم نے مجھ سے کہا کہ میں ایئر انڈیا کا باپ ہوں۔شیوسینا ایم پی نے کہا کہ میرے آئینی حق کی پارلیمنٹ حفاظت کر۔گائیکواڑ نے کہا کہ دہلی پولیس اس معاملے پر قتل کی کوشش کا معاملہ کس طرح چلا سکتی ہے؟انہوں نے کہا کہ کمپنی نے تنازعہ کے بعد میرے نام سے 7ٹکٹ نکالے ۔انہوں نے کہا کہ جب میں گیا ہی نہیں، تو میرے نام سے ٹکٹ کس طرح نکالے گئے؟

SHARE