بہار کے رادھکاپور سے بنگلہ دیش تک براہ راست ریل سروس کا آغاز

کٹیہار(ملت ٹائمزمحمد اشفاق)
بہار کے کٹیہار ریلوے منڈل تحت رادھیاپور سے بنگلہ دیش کے لئے ریل سروس کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو دہلی سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ہری جھنڈی دکھا کر بحال کیا۔ ریلوے سروس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا نیا راستہ کھل جائے گا۔اس موقع پر کٹیہار رےل منڈل کے ڈی آراےم اوما شنکر سنگھ یادو افسر ٹیم کے ساتھ رادھکاپور میں موجود تھے۔ ٹیلی فون پر ڈی آراےم یادو نے بتایا کہ آگے دونوں ممالک کے درمیان مال گاڑی چلانے کی تیاری ہے۔ یہ مال گاڑی رادھکاپور سے بیرول کے درمیان چلے گی اور رائے گنج اسٹیشن پر سیکورٹی اور یکساں انکوائری کا بندوبست کریں گے۔واضح ہو کہ 1965 میں ہندوستان اور پاکستان جنگ کے دوران اس ٹرین سروس کو بند کر دیا گیا تھا۔ سرحدپار کے تمام ریلوے روٹ بند کر دیے گئے تھے، اس کے بعد ہندوستان نے اپنی ریلوے لائن کو میٹر گیج سے بدل کر براڈ گیج کر لیا جس سے یہ روٹ مکمل طور بند ہو گیا تھا۔