اب فلموں پر بھی لگ سکتی ہے پابندی !کیوں کہ اسی وجہ سے لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور جرائم کے واقعات پیش آتے ہیں :منیکا گاندھی

پنجی(ملت ٹائمز)
مرکزی وزیربرائے خواتین واطفال مینکا گاندھی نے لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ ہونے والی چھیڑ چھاڑ اور جرائم کے واقعات کے لئے بالی ووڈ اور علاقائی فلموں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ مینکا گاندھی نے کہا کہ فلموں میں محبت کا آغاز ہی چھیڑ چھاڑ کے ساتھ شروع ہوتا ہے، لڑکے اور اس کے دوست لڑکی کے ارد گرد گھومتے ہیں، اس کے ساتھ آتے جاتے ہیں، انہیں گالی دیتے ہیں، وہ اسے چھوتے ہیں اور آخر کار لڑکی اس کی محبت میں پڑ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ساری چیزوں کو کرنے کے لئے مرد فلمیں دیکھ کرحوصلہ لیتے ہیں۔ گوافےسٹ 2017 میں مینکا گاندھی نے فلم سازوں اور اشتہار بنانے والوں سے اپیل کی کہ وہ خواتین کی اچھی تصویر کو دکھائیں۔ مینکا گاندھی کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر کافی تعداد میں لوگوں کے ردعمل آ رہے ہیں، کچھ لوگ مرکزی وزیر کے اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دے رہے ہیں تو کوئی طنز کستے ہوئے ملک میں فلموں پرپابندی لگانے کی باتیں کر رہے ہیں۔