اپنے گھروں میں بیت الخلاء کی تعمیر ترجیحی بنیاد پر کر ائیں:بی ڈی او

سونبرسا بلاک کے گھر گھرا ہنومان نگر پنچایت میں بیداری مہم
سیتا مڑھی(ملت ٹائمز۔اشتیا ق عالم)
ضلع کے سونبرسا بلاک بیت الخلاء کی تعمیر میں اول مقام پر ہے مگر آج بھی بلا ک کے کچھ پنچا یتیں اس اہم منصوبے سے انجان ہے ،ان پنچا یتوں میں گھر گھراہنومان نگر شا مل ہیں لو گوں میں اوڈی ایف کے تئیں بیدا ری لا نے کے مقصد سے پنچا یت کے مڈل اسکول بیلا ہندی کے احا طہ میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔جس کی صدارت بی ڈی او کامنی دیوی اور نظا مت ضلع پریشد رکن سنجے کما ر نے بخیر خوبی انجا م دیئے۔میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے بی ڈی او کامنی دیوی نے ترجیحی بنیاد پر بیت الخلا ء کی تعمیر کرا نے کے لئے لو گوں سے اپیل کی ۔ضلع پریشد ممبر سنجے نے کہا کہ بڑے افسوس کی با ت ہے کہ لو گ شادی بیا ہ میں لا کھوں روپے خرچ کر دیتے ہیں لیکن ایک بیت الخلا ء کی تعمیر پر کچھ ہزار ہی خر چ ہو تے ہیں پھر بھی لو گ اس کی پروا ہ نہیں کرتے کہ ہم اپنی لڑکی کی شادی بیت الخلا ء وا لے گھر میں ہی کریں ،مسلم سیٹیزن فار امپا ور منٹ کے قومی صدر سید قمرا ختر نے کہا کہ بیت الخلا ء کی تعمیر سے آپ لو گ بہت سا ری بیما ریوں سے بچ سکتے ہیں حکو مت اس کے لئے مالی طور پر مدد بھی کرتی ہے پھر بھی کچھ لو گ اس میں دلچسپی نہیں دیکھا تے ہیں جو افسوسنا ک ہے اور ہم اپنی صحت کے تئیں فکر مند نہیں ہیں ۔اس موقع پر سی او ستندر کمار دت،مکھیا صدر عالم خان،حبیب الر حمان خا ن عرف منشی جی،نندلال مہتو،محمد مجیب الرحمن،محمد تنو سمیت سیکڑوں لو گ موجود تھے ۔مو جو د لو گو ں نے افسران و عوامی نما ئندے کے مو جودگی میں بیت الخلا ء کی تعمیر میں دلچسپی لینے اور جلد تعمیر کر لینے کا بھرو سہ دلا یا ۔