رہائشی علاقہ ہو نے کے باوجود ٹھیلے والوں اور گاڑیوں کی آمد سے علاقے میں جام
نئی دہلی (ملت ٹائمز۔محمد غفران آ فریدی )
دہلی میں عام آدمی پارٹی جن وعدوں اور دعوں کے ساتھ بر سر اقتدارآئی ،شاید ان تمام پر کھری نہیں اتر پائی ،جوحکومت میںآنے سے قبل لوگوں کو بڑی شکایتیں تھیں ان کو حل کر نے میں’آپ‘ ابھی تک ناکام ثابت ہوئی،وہیں کچھ علاقوں کے نمائندوں نے پارٹی کی ساکھ کو خراب کر نے میں اہم کر دار ادا کیا۔ایسا ہی کچھ چاندنی چوک اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے الکا لامباکی بے رخی سے مقامی لوگ نالاں ہیں اور علاقے کے خراب حالت کو لیکر مقامی باشندوں میں زبردست غم وغصہ ہے ۔ اس بابت نواب گنج باشندہ سماجی کارکن امین الدین نظامی نے بتایاکہ جب سے ایم ایل اے فتحیاب ہوئے ہیں، انہوں نے علاقے کا دورہ کر نے تک کی زحمت نہیں کی، علاقے میں بے پناہ مسائل ہیں جن کو حل کر نے میں ایم ایل اے کو ناکامی کا سامنا کر نا پڑا ہے۔ علاقے کی گلیوں میں تھوڑی سی بارش ہو نے کے بعد ہی گلیوں میں بے پناہ بھر جا تا ہے اور شکایت کے باوجود بھی کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے ۔ امین الدین نے یہ بھی بتایا کہ نواب گنج علاقے کی پہلے کبھی ایسی حالت نہیں ہوئی جس ’آپ‘ کے اقتدار کے بعد دیکھنے کو مل رہی ہے ، سابقہ ایم ایل اے سے اگر علاقے کی مسائل کی طرف تو جہ اور مسئلہ حل کر نے کی با ت کی جاتی تھی تو فوراً اس پر عملی جا مہ پہنایا جاتا تھا مگر اب علاقے کی حالت بیحد خراب ہو چکی ہے ۔ ایم ایل اے وکونسلر کی لاپروائی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کانگریسی لیڈرحاجی عبدالمتین نے بتایا کہ نواب گنج کی گلی نیم والی میں 40فٹ گلی تعمیر کر نے میں قریب دو مہینہ لگاتھا اوراب علاقے کی باہری سڑک جو کراکری مارکیٹ ولائبریری روڈکے نام سے مشہور ہے گزشتہ تین مہینہ قبل پا نی وسیور کی لائن ڈالی گئی تھی ،مگر افسوس ابھی تک سڑک تعمیر نہیں ہوپائی ہے جو راہگیروں کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ حافظ احتشام الحق نے بتایاکہ چاندنی چوک حلقہ کے باشندے کئی اہم مسائل سے دوچار ہیں ،مثلاً خستہ حال سڑک ،گلیوں میں گندگی اور اسٹریٹ لائٹ کی کمی کیوجہ سے عوام بیحدپریشان ہیں مگر نمائندوں نے علاقہ کی طرف کوئی تو جہ نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ نواب گنج کی باہری سڑک خستہ حالت میں ہے۔ یومیہ ہی عوام سڑک کا استعمال کرتے وقت پریشانیوں سے گزرتے ہیں اور بساوقات موٹر سوار گر بھی جاتے ہیں جس سے موٹرسواروں کو چوٹ بھی لگ جاتی ہے ،حالانکہ مقامی نمائندہ سے کئی بار آگا ہ کیا ہے،لیکن صرف یقین دہا نی کے علاو ہ آ ج تک کچھ بھی نہیں کیا ۔ محمددانش نے بتایا کہ علاقے میں صفائی ملازم پابندی سے نہیں آتے ہیں،ہر چہار جانب کوڑا بکھراہوارہتاہے،تھوری بارش کے بعد ہی گلیوں وسڑک پرہمیشہ پانی کھڑادیکھنے کوملتا ہے،جس سے راہگیروں کوبے پناہ دقتوں سے دوچار ہو نا پڑتا ہے،ساتھ ہی رہائشی علاقہ ہو نے کے باوجود بھی وٹھیلے اورکرم گاڑیاں آتی ہیں جس سے ہمیشہ علاقے میں جام کی نوبت بنی رہتی ہے اور آزاد مارکیٹ پل بننے کے سبب بھی یہاں کے رہائشی بہت پریشان ہیں۔