دہلی کورٹ کے احاطے میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد کی جائے گی :ہائی کورٹ

نئی دہلی، (ملت ٹائمز )
دہلی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ اس کے احاطے میں عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی کے قوانین کو نافذ کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔چیف جسٹس جسٹس جی روہنی اور جسٹس سنگیتا ڈھینگرا سہگل کی بنچ نے کہاکہ دہلی ہائی کورٹ کے احاطے میں عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی کے قانون 2008 کی دفعہ- 3 کو نافذ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔2008کے قانون کی دفعہ 3 کے تحت عوامی مقامات پر تمباکو نوشی ممنوع ہے نیز اس عوامی جگہ کے مالک، آپریٹر، مینیجر، انسپکٹر یا انچارج کو یہ یقینی بنانا ہے کہ ایسی حرکت نہ ہونے پائے ۔بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کو ہدایت دی کہ 5 ؍جولائی تک بتائیں کہ قانون کی دفعہ 3 کے تحت تمباکو نوشی کو روکنے کے لیے کیا قدم اٹھائے گئے ہیں۔ بنچ نے یہ فیصلہ عدالت کے احاطے کے قریب واقع تمباکو مصنوعات بیچنے والی دکانوں کو ہٹوانے کو لے کر دائر مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے دیا۔

SHARE