میں روزانہ صبح کو اذان کی آواز سے بیدار ہوتی ہوں: پوجا بھٹ

ممبئی(ملت ٹائمز)
گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے پلے بیک سنگر سونو نگم نے اذان فجر کے بارے میں ایک ٹوئیٹ کیا تھا جس سے دنیابھر کے مسلمانوں کو شدید ٹھیس پہونچا اور ان کے جذبات مجروح ہوئے ،سوشل میڈیا سونونگم کی شدید تنقید کی گئی ۔سونو نگم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وہ مسلمان نہیں، لیکن پھر بھی انھیں اذان کی آواز کی وجہ سے صبح بیدار ہونا پڑتا ہے۔ اذان کی آواز سے ان کی نیند میں خلل پڑتا ہے۔ ہندوستان میں یہ غنڈہ گردی کب ختم ہو گی۔ اس کے علاوہ سونو نگم نے مندروں اور گردواروں میں بھی لاﺅڈ سپیکر کے استعمال پر سوال کھڑا کیا۔
سونو نگم کے اس ٹویٹ کے جواب میں فلم ساز پوجا بھٹ نے انھیں انتہائی خوبصورتی سے جواب دیا ہے جس کی سوشل میڈیا پر بہت ستائش کی جا رہی ہے۔ پوجا بھٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ روزانہ صبح باندرا میں مسجد میں اذانِ فجر اور چرچ میں بجنے والی گھنٹیوں کی آواز سے بیدار ہوتی ہوں۔ اس کے بعد میں ایک اگربتی جلاتی ہوں اور بھارت میں مذہبی ہم آہنگی کو سلام پیش کرتی ہوں۔کچھ دنوں قبل مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بھی ایک پروگرام میں یہ کہاتھاکہ آذان کی آواز سے انہیں قلبی سکون ملتاہے ،وہ روزانہ شام کو اپنے گھر کی چھت پر جاتی ہیں اور شوق سے چاروں سے آنی والی اللہ اکبر کی صدائیں سنتی ہیں ۔

SHARE