نئی دہلی(ملت ٹائمزعامر ظفر)
سپریم کورٹ کی جانب اڈوانی اور اومابھارتی سمیت تیر لوگوں پر مقدمہ چلائے جانے کے فیصلہ کے بعد مرکزی وزیر اوما بھارتی نے ایک مرتبہ پھر ڈھٹائی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے پھانسی ہوجائے مگر رام مندر بنا کر رہوں گی۔
آج سپریم کورٹ کیطرف سے ایل کے ایڈوانی اور بی جے پی رہنماو¿ں کے خلاف فیصلہ سنائے جانے پر اوما بھارتی تلملا اٹھی ہیں اور تمام الزامات کو جھٹلاتے ہوئے کہ رہی ہے کہ6 دسمبر کو سب کچھ کھلم کھلا ہوا اس دن میں ایودھیا میں تھی اس میں سازش کی کیا بات ہے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کو شہید کئے جانے کی سازش میں ملوث ہونے پر اوما بھارتی اور ایل کے ایڈوانی سمیت 13بی جے پی رہنماو¿ں کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔