اگراب ڈینگوہواتوبی جے پی کوووٹ دینے والے ووٹرذمہ دارہوں گے
نئی دہلی، (ایجنسیاں، ملت ٹائمز)
ایم سی ڈی انتخابات کے لئے اتوار کو ووٹنگ ہونی ہے۔اس سے پہلے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بی جے پی اورپی ایم نریندر مودی پر جم کر نشانہ لگایا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ بی جے پی کو ووٹ دیا تو اگلے 5سال تک کوڑا اور مچھر اسی طرح رہیں گے۔ کل اگر آپ کے گھر میں ڈینگو ہو جائے تو آپ خود اس ذمہ دار ہوں گے، کیونکہ آپ نے بی جے پی کو ووٹ دیاہے۔اگلے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ دہلی والوں کے لئے بی جے پی ڈینگو اور چکن گنیا والی پارٹی ہے۔بی جے پی کوووٹ دیاتواگلے 5سال کوڑا، مچھر ایسے ہی رہیں گے ۔کل اگرآپ کے گھر ڈینگو ہو جائے تو آپ خود اس کے ذمہ دارہوگے کیونکہ آپ نے بی جے پی کوووٹ دیا۔دہلی والوں کے لئے بی جے پی ڈینگو اور چکن گنییا والی پارٹی ہے۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)میونسپل انتخابات میں پھیلی بدعنوانی کو وزیر اعظم نریندرمودی کے نام کی آڑ میں چھپا رہی ہے۔آئندہ اتوار کو تینوں میونسپل کیلئے ووٹنگ ہونی ہے۔کیجریوال نے انتخابات میں بی جے پی کی یہ حکمت عملی کارگر ثابت نہیں ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ پوری دہلی میں سال بھر پھیلی رہنے والی گندگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور دیگر مشکلات سے دوچار عوام کو بی جے پی سے مکمل طور ناامید ہو گئی ہے۔ایسے میں بی جے پی کے پاس اب صرف مودی کے نام کا ہی سہارا ہے جس کی آڑ میں ان مشکلات کو وہ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔