راجناتھ کی اپیل کشمیریوں کو سمجھیں بھائی، تمام ریاستی دیں سیکورٹی

نئی دہلی، (ملت ٹائمز ، ایجنسیاں)
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں وکشمیر کے باہر کشمیری نوجوانوں کو ہراساں کرنے کے مبینہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے آج تمام ریاستوں سے کہا کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں رہ رہے کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔وزیرداخلہ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ مجھے پتہ چلاہے کہ کچھ مقامات پرکشمیریوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوئے ہیں۔میں تمام وزرائے اعلیٰ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ریاستوں میں کشمیریوں کی حفاظت کویقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے تمام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیری نوجوانوں کو اپنا بھائی سمجھیں اوران کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ان کی وزارت کی جانب سے تمام ریاستوں کو وہاں رہ رہے کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایک مشاورتی خط بھیجاجارہاہے۔سنگھ کا یہ بیان ان خبروں کے پیش نظر آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ راجستھان اور اتر پردیش میں کشمیری طلبہ کودھمکیاں مل رہی ہیں۔ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ ہر معاملے میں مناسب تحقیقات شروع کی جانی چاہئے اور قصورواروں کے خلاف کٹھورتم قدم اٹھایا جانا چاہئے۔سنگھ نے کہا کہ کشمیری کسی بھی دوسرے بھارتی کی ہی طرح ہیں۔راجستھان سے آئی خبروں میں کہا گیا کہ بدھ کو چتوڑ گڑھ میں کچھ مقامی لوگوں اور میواڑ یونیورسٹی کے کشمیری طلبہ کے درمیان جھڑپ کے بعد کشیدگی پیداہوگئی تھی ۔دونوں ممالک کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب کشمیری طلبہ کو مبینہ طور پر پتھرباز کہہ کر پکارا گیا اور وادی کشمیر میں سی آر پی ایف کے جوان کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو کو لے کر طنز کسا گیا۔اس کے علاوہ میرٹھ میں کچھ ایسے بل بورڈز بھی سامنے آئے ہیں جن میں کشمیری طلبہ سے اترپردیش چھوڑنے کے لئے کہاگیاہے۔