ریلوے دے گا گرمی سے راحت، ڈبل ہوں گے تھرڈ اے سی کے کوچ

نئی دہلی ،(ملت ٹائمز، ایجنسیاں)
بڑھتی ہوئی شدید گرمی میں خوشگوار سفر کا لطف فراہم کرانے اور اپنی آمدنی کو بڑھانے کے مقصد سے انڈین ریلوے آنے والے دنوں میں ٹرینوں میں تھرڈ اے سی کوچوں کی تعداد میں بڑھائے گا ، یعنی لمبی مسافت والی میل ایکسپریس ٹرینوں میں موجودہ تھرڈ اے سی کوچوں کی تعداد کو دوگنا سے بھی زیادہ کیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو پورے ٹرین کے آدھے ڈبے تھر ڈ اے سی کے ہوں گے۔ انڈین ریلوے کے لیے آمدنی کی لحاظ سے لے کر زیادہ مسافروں کو ڈھونے کے مقصد سے دونوں ہی صورت میں یہ فائدہ مند ثابت ہوگا ۔کمائی کی لحاظ سے بات کریں، تو صرف تھرڈ اے سی کی ایسی کلاس ہے جہاں ریلوے کی لاگت سے 7فیصد زیادہ کمائی ہوتی ہے، وہیں مسافر کے لحاظ سے بات کریں ، تو جہاں فرسٹ اے سی میں 20مسافر سیکنڈ، اے سی میں 50سیٹ جبکہ تھرڈ اے سی میں 72مسافر ایک بار میں سفر کر پاتے ہیں۔
SHARE