گجرات کانگریس کے پوسٹر میں راہل-سونیا کا قد گھٹا ، یاد آئیں اندرا

احمد آباد،ملت ٹائمز ایجنسیاں) )
ملک بھر میں ہوئے انتخابات میں بی جے پی سے مل رہی کراری شکست کے پیش نظر کانگریس نے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی شروع کر دی ہے۔اب وہ اندرا گاندھی کے سہارے آگے بڑھ رہی ہے۔نریندر مودی کی قیادت میں 2014کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ملی زبردست کامیابی کے بعد مسلسل ملک کے مختلف حصوں میں ہو رہے انتخابات میں کانگریس کی خراب کارکردگی کی وجہ سے اب گجرات کانگریس راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کی قیادت کو چھوڑ کر اندرا گاندھی کے سہارے چل پڑی ہے۔دراصل اسی سال کے آخر تک گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اپنے وجود کی لڑائی لڑ رہی ہے۔گزشتہ 20سالوں سے ریاست میں اقتدار سے باہر چل رہی کانگریس اس سال کرو یا مرو کی حکمت عملی اپنا رہی ہے،یہی وجہ ہے کہ کانگریس اپنے روایتی قبائلی رائے دہندگان کے لیے نکالی گئی نورسجن یاترا کے بینر میں راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کی تصاویر چھوٹی چھوٹی جبکہ اندرا گاندھی کی بڑی تصویر لگائی ہے ۔
SHARE