طبعیت موزوں نہ ہونے کی وجہ سے مولانا نور عالم خليل امينی کا آپریشن مؤخر خصوصی دعا کی اپیل

نئی دہلی (ملت ٹائمز )

دارالعلوم دیوبند کے موقر استاذ  اور عالمی شہرت یافتہ ادیب مولانا نور عالم خليل امينی ان دنوں سخت علیل ہیں اور دہلی کے اسکارٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ گذشتہ 28 اپریل کو مولانا کے دل کی سرجری ہونی تھی لیکن طبعیت کے معمول پر نہ ہونے کی وجہ سے سرجری موخر کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملت ٹائمز نے 28 اپریل کی صبح میں یہ خبر شائع کی تھی کہ مولانا کی آج سرجری ہوگی لیکن دیر رات مولانا کے صاحبزادے اسامہ نور نے ملت ٹائمز کو بتایا کہ طبیعت کے موزوں نہ ہونے کی وجہ سے سرجری اور آپریشن کو موخر کردیا گیا ہے ۔
اس موقع پر مولانا کے صاحبزادے نے آپ قارئین سے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے اور کہا ہے اجتماعی و انفرادی طور پر والد محترم کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کریں۔
واضح رہے کہ مولانا نور عالم خليل امينی عالمی شہرت یافتہ ادیب نامور مصنف اور دار العلوم دیوبند سے نکلنے والی عربی میگزین ماہنامہ الداعی کے چیف ایڈیٹر ہونے کے ساتھ وہاں کے موقر اور سینئر استاذ بھی ہیں اور دنیا بھر میں آپ کے شاگرد ہزاروں کی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔