انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو پڑادل کا دورہ، ہوئی موت؟

نئی دہلی(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
ممبئی پولیس نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی موت کی خبروں پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں داؤد ابراہیم کی موت کے بارے کوئی اطلاع نہیں ہے۔’’ڈی این اے‘‘ کے مطابق ہندوستان کو مطلوب ممبئی دھماکے کے ملزم داؤد ابراہیم کی ناساز طبعیت کے حوالے سے ا فواہوں کے بعد اس کی موت کی بے بنیاد خبریں بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں تاہم ممبئی پولیس ڈپارٹمنٹ کے سینئر افسران نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انہیں کوئی اطلاع نہیں کہ داؤد ابراہیم کو دل کا دورہ پڑا یا وہ بیمار ہیں۔اس سے قبل جمعہ کے روز سی این این نیوز 18نے رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ داؤ د ابراہیم کو دل کا دورہ پڑا ہے جو کراچی کے آغا خان ہسپتال میں تشویشاک حالت میں زیر علاج ہے۔
دی ٹائمز آف انڈیا نے بھی داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی چھوٹا شکیل کا نام استعمال کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھائی بالکل ٹھیک ٹھاک ہے۔’’کیا آپ کی سوچ اجازت دیتی ہے کہ ایسی کوئی چیز واقع ہوئی ہے؟‘‘۔داؤد ابراہیم کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ کافی عرصے سے مختلف امراض میں مبتلا ہیں اور ان کے ٹانگوں میں بھی شدید تکلیف رہتی ہے جبکہ انہیں ماضی میں بھی دل کا دورہ پڑ چکا ہے اور وہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج ہیں۔اس کے علاوہ یہ دعوے بھی سامنے آتے رہے ہیں کہ داؤد ابراہیم علاج معالجے کیلئے کراچی کے ہسپتال بھی متواتر جارہے ہیں۔تاہم ہندوستا ن ٹائمز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ابراہیم نہ تو ہسپتال میں ہیں اور نہ ہی بیمار مگر یہ ضرور ہے کہ انہیں آخری بار19اپریل 2005ء کو سابق پاکستانی کھلاڑی جاوید میاں دادکے صاحبزادے اور داؤد ابراہیم کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر دیکھا گیا تھا۔

SHARE