نئی دہلی(ملت ٹائمز)
یوپی حکومت کے بڑے وزیر سوامی پرساد موریا نے تین طلاق پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ سوامی پرساد موریہ نے یوپی کے بستی میں کہا کہ تین طلاق دینے والے مسلم صرف اپنی ہوس مٹانے کے لیے بیویاں بدلتے ہیں۔ٹرپل طلاق کے مسئلے پر بی جے پی مسلم خواتین کے ساتھ کھڑی ہے۔ مسلم پرنل لاء بورڈ کو کھری کھوٹی سناتے ہوئے موریا نے کہا کہ تین طلاق کا کوئی بنیاد نہیں ہے۔موریا نے بستی کے ایک نجی پروگرام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین طلاق دینے والے مسلمان صرف اپنی ہوس مٹانے کے لیے بیویاں بدلتے ہیں، تین طلاق کے معاملے پر بی جے پی مسلم خواتین کے ساتھ کھڑی ہے مگر مسلم پرسنل لا بورڈ میں طلاق کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ تین بار طلاق بول کر شوہر اپنی ہی بیوی اور بچوں کو سڑک پر بھیک مانگنے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں جسے نہ آپ اچھا کہیں گے؟۔
مایاوتی پر اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے موریا نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں جو بی ایس پی چھوڑ کر جاتا ہے اس کی سیاست ختم ہو جاتی ہے لیکن بی ایس پی چھوڑتے وقت میں نے قسم کھائی تھی کہ میں مایاوتی کو سیاست سکھا کر ہی دم لوں گا، سیاست ان کی ختم ہوئی ہوگی جو مایاوتی کے بندھوامزدور لیڈر تھے مگر اس بار مایاوتی کا سامنا سوامی پرساد موریا سے پڑا ہے اور اسی قسم کے ساتھ میں نے مایاوتی کی یوپی میں سیاست ختم کی اور انہیں راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں کا رکن بننے کے قابل نہیں چھوڑا۔
تین طلاق کے معاملے پر یوگی حکومت کے رخ سے مسلم خواتین خوش نظر آرہی ہیں لیکن اب یوگی حکومت کے قدآور وزیر سوامی پرساد موریہ نے اس معاملے پربیان دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ملک میں یونیفارم سول کوڈ اور ٹرپل طلاق کا مسئلہ گرم ہے۔یوگی حکومت اور مرکز کی مودی حکومت مسلسل ٹرپل طلاق کی مخالفت کر رہی ہے۔