نئی دہلی(ملت ٹائمز؍عامر ظفر )
دہلی کی حکمراں عام آدمی پارٹی کو سمجھ میںآگیا ہے کہ دہلی میں اس کی بڑی ہار کا سبب عوام سے بڑھے فاصلے تھے لہٰذا اب دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ پیر سے جمعہ تمام حکومت کے تمام وزیر، وزیر اعلی اور افسر بغیر اپوانمیٹ عوام سے صبح 10سے 11بجے ملیں گے۔دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے فیصلے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے گزشتہ دنوں لوگوں کے درمیان جا رہے ہیں اور یہ بات نکل کر آ رہی ہے کہ لوگ حکومت کے وزیرسے ملناچاہ رہے ہیں۔افسرسے ملنا چاہ رہے ہیں لیکن حکومت کا عوام سے کچھ ’’ڈس کنیکٹ‘‘ہوا ہے اس لئے اب دہلی کے تمام وزیر، افسر روزانہ صبح 10-11 بجے عوام سے بغیر اپائنٹمنٹ ملیں گے کوئی بھی سینئر افسر، یا وزیر پیر سے جمعہ اس کے چلتے کوئی دوسری میٹنگ نہیں رکھے گا صرف عوام سے ملے گا۔سسودیا نے بتایا کہ اس کے لئے سی ایم کیجریوال نے دہلی کے چیف سکریٹری کواس کاانتظام کرنے کو کہا ہے اوریکم جون سے اس کو لاگو کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔سسودیاسے پوچھاگیاکہ پہلے عام آدمی پارٹی دہلی میں اپنی شکست کے لئے ای وی ایم کوذمہ دار ٹھہرا رہی تھی اور اب مان رہی ہے کہ عوام سے ڈس کنیکٹ اس کی وجہ تھی توکتنی ذمہ دارای وی ایم کو آپ مانتے ہیں اور کتنا عوام سے دوری کو؟۔ سسودیا بولے یہ تو حکومت کی ذمہ داری ہے۔آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ اتوار کو عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے تمام وزراء ممبران اسمبلی کو روز صبح 10بجے عوام سے بغیر اپنمیٹ ملنے کا حکم دیا تھا جس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے دہلی حکومت نے اس میں افسروں کو شامل کر دیاہے۔