پتنجلی مصنوعات لیب ٹیسٹ میں ناکام

نئی دہلی(ملت ٹائمز ؍ایجنسیاں)
کانگریس نے پتنجلی کے 31.68فیصد مصنوعات کے لیب ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر سوال اٹھائے ہیں۔کانگریس نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ درستگی کا دعوی کرنے والے بابا رام دیو کے پتنجلی کے آملہ جوس پر کچھ وقت پہلے فوج (سی ایس ڈی)نے پابندی لگا دی تھی، اب 31.68فیصد مصنوعات لیب ٹیسٹ میں ناکام ہوگئی۔دراصل اتراکھنڈ حکومت کی لیب رپورٹ کے مطابق آملہ جوس میں طے شدہ حد سے کم پی ایچ مقدار ملی ہے۔دراصل پتنجلی کے دو درجن سے زیادہ آیور ویدک اشیاء کے نمونے جانچ میں ناکام ہو گئے ہیں۔پی ایچ کی مقدار 7سے کم ہونے پر ایسڈٹی و دیگر صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔آر ٹی آئی کے جواب سے یہ بھی پتہ چلا کہ شولگی بیج 31.68 فیصد حصہ غیر ملکی تھا،اگرچہ رام دیو کے ساتھی اور پتنجلی کے منیجنگ ڈائریکٹر آچاریہ بال کرشن نے لیب رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔اگرچہ پتنجلی نے اس رپورٹ کو سرے سے مسترد کر دیا ہے۔پتجلی میڈیا انچارج نے بتایا کہ یہ ساری باتیں صرف ہمیں بدنام کرنے کے لئے پھیلائی جا رہی ہے،ہم گزشتہ کافی وقت سے میڈیا ٹرائل کا شکار ہو جاتے ہیں پھر تحقیقات میں ہم صحیح ثابت ہوتے ہیں۔اس سے پہلے دہلی میں منعقد پریس کانفرنس میں بابا رام دیو نے کہا تھا کہ پتنجلی کا ٹرن اور 10ہزار 561کروڑ ہو گیا ہے اور کمپنی 100فیصد کی رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پتنجلی 1سے 2سال میں سب سے بڑا مقامی برانڈ ہوگا۔اس وقت پتنجلی کی 30-35ہزار کروڑ سالانہ کی پیداوار صلاحیت ہے۔اگلے سال تک یہ صلاحیت 60ہزار کروڑ تک ہو گی۔