دیوبند(ملت ٹائمزسمیرچودھری)
ضلع کی فضاکو پر امن بنانے میں بھلے ہی پولیس افسران پوری طرح ناکام ہوچکے ہوں لیکن حکومت کو بھیجی جارہی رپورٹ میں کوئی کمی باقی نہیں چھوڑی جارہی ہے۔ اس رپورٹ میں پولیس میں پیش آئے چار تشدد کے واقعات میں اب تک نامزد ہوئے ساڑھے چار سور اور نامعلوم دو ہزار لوگوں میں 178کو لوگوں کی گرفتار دکھادی ہے،جبکہ حقیقت میں گرفتاری کا آنکڑا سو تک بھی نہیں پہنچاہے،ایک شخص کی الگ الگ معاملوں میں گرفتاری دکھاکر حکومت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ضلع میں 20 اپریل کو سڑک دودھلی میں تشد د ہوا،جس میں شرپسندوںنے پہلے دودھلی اور پھر ایس ایس پی کی رہائش گاہ پر جم کر ہنگامہ کیا تھا،جس میں 6 ایف آئی آر درج ہوئی،ساٹھ لوگوں کو نامزد کیاگیا جبکہ پانچ سونامعلوم کے خلاف معاملہ درج کیاگیا،لیکن پولیس صرف 17 لوگوںکی گرفتاری کرسکی۔5 مئی کو شبیر میں ہوئی نسلی تشد د میں 9مقدمے درج ہوئے ،جن میں 17 گرفتاری ہوسکی، اسکے بعد9 مئی کو جگہ جگہ ہوئے تشد د کے معاملہ میں 24 مقدمہ درج ہوئے ،جس میں 37 لوگوں کو گرفتار کرنے دعویٰ کیاتھا،جن سات وہ لوگ شامل ہیں جن پر سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پوسٹ ڈالنے کا الزام ہے۔ اس کے بعد 23 مئی کو مایاوتی کی ریلی سے لوٹتے وقت ہوئے حملہ میں چار مقدمے درج ہوئے جن میں پولیس نے 25 لوگوں کے گرفتار کرنے کادعویٰ کیاتھاجبکہ 24 مئی دو مزید ایف آئی آر درج ہوئی۔ ان تمام معاملوں میں کل 46 مقدمے درج ہوئے،جن میں ساڑھے چار سو نامزد اور دوہزار نامعلوم لوگوں کو شامل کیاگیا۔ مگر گرفتاری کے ریکارڈ میں پولیس نے پوری طرح کھیل کردیا،ابھی تک پولیس صرف 96 لوگوں کو گرفتار کرسکی مگر ایک ہی شخص کی کئی معاملوں کی گرفتار دکھاکر گرفتاری کاآنکڑا تقریباً دوگناکرتے ہوئے 178 کردیا۔ خاص بات یہ ہے کہ گرفتار میں شامل کوئی بھی آدمی ایسانہیں ہے جس پر بھڑکانے کاالزام ہو،ابھی تک کسی بھی قابل ذکر شخص کی گرفتاری عمل نہیں آسکی ۔واضح رہے کہ شبیر پور معاملہ میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے جس میں ایک درجن نامزد میں سے صرف ایک کی گرفتاری عمل میں لائی ہے، جو پولیس کی منشا پر سوال کھڑا کرتی ہے۔ اس بابت ایس ایس پی ببلو کمارنے کہاکہ جتنے بھی لوگوں کو گرفتار کیاگیا وہ تمام الگ الگ معاملوںمیں گرفتار کئے گئے ، یہ بھی ہوسکتاہے کہ ایک شخص کئی معاملوںمیں ملزم ہو۔