مہاراشٹر میں کسانوں نے دودھ سے کھیلی ہولی،سرکارکے خلاف احتجاج دفعہ144نافذ، انا ہزارے بھی جاگ گئے

ممبئی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
مہاراشٹر میں کسانوں کی ہڑتال کے دوسرے دن بہت منڈیاںبندہیں، تو ریاست میں تحریک برقرار ہے۔قرض معافی کی اہم مانگ کو لے کر کسان یہ تحریک چلا رہے ہیں۔کسان تحریک میں جاری تشددکودیکھتے ہوئے انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں دفعہ 144نافذکی۔یہ علاقے ناسک اور احمد نگر ضلع میں نمایاں ہیں۔ناسک میں کچھ کسانوں کوحراست میں بھی لیاگیاہے۔جمعرات کو شروع ہوئی تحریک اب ودربھ میں بھی پھیلتی دکھائی دے رہی ہے۔کئی حصوں میں کسانوں نے زراعت کی مصنوعات کو سڑک پر پھینک دیا۔بلڈاا میں کسانوں نے دودھ سے ہولی کھیلی۔یہ دودھ ڈیری کو جانا تھا۔مظاہرین نے جمعرات کو اہمیت سے یہ مطالبہ کیاکہ ممبئی، پونے کو ہونے والی زرعی مصنوعات کی فراہمی روک دی جائے جس کا ثرجمعہ کودکھائی دے رہاہے۔ایشیا کی سب سے بڑی نوی ممبئی منڈی میں صرف 146گاڑیاں سبزی-پھل لے کرہنچی ہیں جبکہ پونے میں دودھ کی سپلائی 50فیصد گھٹ گئی ہے۔دریں اثنا، کانگریس حکومت میں متحرک اوربیدارسماجی کارکن انا ہزارے بھی نیندسے جاگ گئے ہیں ۔انہوںنے کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے ثالثی کی تجویزپیش کی ہے جبکہ ریاست کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کہہ چکے ہیں کہ حکومت کسانوں سے بات کرنے کے لئے تیارہے۔وزیراعلیٰ کاالزام ہے کہ اپوزیشن کسان تحریک کوپرتشددبنا رہاہے۔