حکومت میں شریک شیوسینا بی جے پی کے خلاف ،کسانوں کی حمایت اورسرکارکے خلاف نکالامورچہ

ممبئی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
کسانوں کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے شیوسینا نے مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔شیوسینکوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ جب تک کسانوں کی ساری مانگیں پوری نہیں ہو جاتیں اس وقت تک تیزی سے تحریک جاری رہے گی۔قابل ذکر ہے کہ شیوسینا حکومت میں شامل ہونے کے باوجود حکومت مخالف محاذمیں شامل ہوتی رہتی ہے۔غور طلب ہے کہ اپنے بہت مطالبات کو لے کر مہاراشٹر کے کسانوں نے جمعرات ایک جون سے تحریک کاآغازکیاہے۔ریاست کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے جمعہ کو کسان رہنما¶ں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکتوبر تک کسانوں کا قرض معاف کر دیا جائے گا، جس کی وجہ سے ہفتے کے روز سے کئی مقامات پر کسانوں نے تحریک واپس لے لی تھی۔اس کے باوجود کسان اب بھی ہڑتال پر ہیں اور کسانوں کے مطالبات کولے کرشیوسیناسڑک پراتررہی ہے۔