این ڈی ٹی وی کے شریک بانی پرنو رائے کے گھر پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری اقتدار کے خلاف اٹھ رہی آواز کو دبانے کی کوشش،کجریوال سمیت متعدد رہنماﺅں نے کی مذمت

نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
سی بی آئی کے سینئر صحافی اور این ڈی ٹی وی کے بانی اور مالک پرنو رائے کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی تنقید کرتے ہوئے سیاسی پارٹیوں نے اسے غلط قرار دیتے ہوئے آمرانہ رویہ قرار دیا ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کجےریوال کا کہنا ہے کہ یہ چھاپہ ماری اقتدار کے خلاف اٹھ رہی آوازوں کو خاموش کرانے کی کوشش ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے این ڈی ٹی وی کے شریک بانی پرنو رائے کے گھر سی بی آئی کی چھاپہ ماری کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سی بی آئی کے چھاپہ ماری کی سخت مذمت کرتے ہیں اور یہ اختلاف کی آواز کو دبانے کی ایک کوشش ہے۔اس مسئلہ پر کیجریوال نے کئی صحافیوں کے ٹوئٹ کو بھی ری ٹوئٹ کیا، ان ٹوئٹ میں صحافیوں نے این ڈی ٹی وی گروپ پر چھاپے ماری کو غلط بتایا ہے۔اس سے پہلے، کانگریس کے سینئر لیڈر آسکر فرنانڈیز نے کہا کہ میڈیا جانتا ہے ملک میں کیا چل رہا ہے اور میڈیا کو فیصلہ کرنا ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط؟ وہیں اس مسئلے پر آپ لیڈر سنجے سنگھ نے کہاکہ سی بی آئی کی چھاپہ ماری اس بات کا ثبوت ہے کہ جو اس ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف حق کی آواز اٹھائے گا اس کا گلا دبا دیا جائے گا۔دوسری طرف، سی بی آئی کے چھاپے پر این ڈی ٹی وی نے بھی صفائی دی ہے۔چینل کا کہنا ہے کہ پرنو رائے کو جھوٹے معاملہ میں پھنسایا جا رہا ہے۔این ڈی ٹی وی نے کہاکہ سی بی آئی نے این ڈی ٹی وی اور اس کی معاون کمپنیوں کے خلاف انہی پرانے غلط الزامات پر تحقیقات کر رہی ہے۔این ڈی ٹی وی اس کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا، ہم ان حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم انہیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ملک کے لئے لڑتے رہیں گے۔
غورطلب ہے کہ پیر کی صبح 8 بجے کے قریب مرکزی تفتیشی ایجنسی( سی بی آئی) کی ٹیم این ڈی ٹی وی نیوز چینل کے پروموٹر پرنو رائے کے گریٹر کیلاش- 1 میں واقع گھر پر پہنچی اور چھاپہ ماری کی۔پرنو رائے پر فنڈ ڈائیورزن اور بینک سے فراڈ کا الزام ہے۔سی بی آئی کی ٹیم پرنو رائے اور ان کی بیوی رادھیکا رائے سے مبینہ بینک دھوکہ دہی کے معاملے میں بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔2 -جی اسکیم کے پیسے کو چدمبرم کے ساتھ مل کر بلیک منی سے سفید کرنے کے معاملے میں پرنو رائے انکم ٹیکس کی جانچ میں ملزم ہے۔منموہن حکومت کے دور میں آئی آر ایس آفیسر ایس کے شریواستو نے اپنی جانچ رپورٹ میں اس گھوٹالے اور اس میں چدمبرم اورپرنو رائے کی ملی بھگت کو لے کر سنسنی خیز انکشاف کیا تھا، جس کے بعد اس ا افسر کو طرح طرح سے پریشان کیا گیا۔اس سے پہلے، ای ڈی نے فیما کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے کو لے کر این ڈی ٹی وی کے خلاف 2030کروڑ روپے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ای ڈی کا یہ نوٹس پرنب رائے، رادھکا رائے اور سینئر ایگزیکٹیو کے وی اےل نارائن را¶ کے خلاف جاری کیا گیا تھا۔