ایم سی ڈی کونسلر کے بھی آئیں گے ’اچھے دن‘جلد ہی ملنے والاہے مراعات کا تحفہ

نئی دہلی،(شاہنواز ،ملت ٹائمز،ایجنسیاں)
ساو¿تھ ایم سی ڈی کے کونسلر کو جلد ہی بڑھے ہوئے مراعات کا تحفہ ملنے والا ہے۔ اس بابت ایک تجویز منگل کو ایوان کے اجلاس میں پیش کیا گیا جسے ایوان میں منظور بھی کر دیا گیا ہے۔دراصل بی جے پی کونسلر اور ایوان کی لیڈر کے لئے نامزد شکھا رائے نے تجویز پیش کی تھی کہ ایوان کے اجلاسوں میں حصہ لینے کے لئے کونسلر کو محض 300 روپے فی اجلاس الاو¿نس ملتا ہے جو ماہانہ 3 ہزار روپے بیٹھتا ہے۔ یہ بھتہ موجودہ وقت میں ناکافی ہے، کیونکہ اس سے زیادہ تو کونسلر کی ٹریفک میں خرچ ہو جاتے ہیں اور اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے کونسلر کو بڑھا ہوا الاو¿نس ملنا چاہئے۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اب کونسلر کو فی اجلاس 1 ہزار روپے بھتہ دینے کی تجویز ایوان میں پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر مراعات کی بھی تجویز ایوان میں آج پیش کیا گیا۔تجویز کے مطابق اب ہر کونسلر کو مہینے کے 10 ہزار روپے بطور آفس کے اخراجات کے طور پر ملیں گے تو وہیں میئر، ڈپٹی میئر، رہنما ایوان، قائمہ کمیٹی صدر اور اپوزیشن لیڈر کے لئے یہ رقم 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ وہیں اس کے علاوہ تمام 104 کونسلرز کو فی اجلاس 1 ہزار روپے بھی بطور بھتہ دیا جائے گا۔ تجویز کے مطابق اب کونسلر کو اسٹیشنری کے لئے 6 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے، تو وہیں کمپیوٹر آپریٹر اور ملنے آنے والے لوگوں کے ناشتا کے لئے 5-5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔منگل کو ایوان میں تلک نگر سے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی جرنیل سنگھ بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ کونسلر کو بھی بھتہ ملنا چاہئے۔ حالانکہ انہوں نے کمپوٹر آپریٹر کو ملنے والے 5000 روپیوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے بڑھا 14 ہزار روپے کیا جائے۔ فی الحال تجویز کو منظوری کے لئے دہلی حکومت کے پاس بھیجا جائے گا۔

SHARE