آپ قوم وملت کا سرمایہ ہیں ،اپنے عمل اور کردار اسلام کی صحیح تصویر پیش کریں

غازی آبا د میں محمد افسر کی تکمیل تروایح کے موقع پر مفتی شمس تبریز قاسمی کا اظہار خیال
غازی آباد(ملت ٹائمزعامر ظفرقاسمی)
غازی آباد کے اسلام نگر محلہ میں آج حافظ محمد افسر کی گیارہ روزہ تروایح مکمل ہوئی ،محمد افسر حافظ قرآن ہیں اور فی الحال وہ اینگلوعربک اسکول اجمیر ی گیٹ میں دسویں کے طالب علم ہیں ،غازی آباد کے اسلام نگر محلہ میں وہ گذشتہ کئی سالوں سے نوجوانوں کے درمیان تروایح پڑھارہے ہیں، اس موقع پر روزہ اور تروایح کی اہمیت پر خطاب کرتے ہوئے ملت ٹائمز کے ایڈیٹر مفتی شمس تبریز قاسمی نے کہاکہ رورزہ اور تروایح کے درمیان گہرا تعلق ہے ،تروایح کے بغیر رمضان المبارک میں رونق کا پتہ نہیں چلتاہے ،انہوں نے کہاکہ حدیث میں صیام کے ساتھ قیام کا بھی تذکر ہ جس کا واضح مطلب ہے کہ رمضان میں روزہ کے ساتھ تروایح کی بھی بے پناہ اہمیت ہے ،اس موقع پر مفتی شمس تبریز قاسمی نے تراویح پڑھنے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ قوم وملت کا سرمایہ ہیں ،اپنے عمل اور کردار اسلام کی صحیح تصویر پیش کریں ،ملک کے موجودہ حالات سے گھبرائے بغیر تجارت اور تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔