لدھیانوی لدھیان محمدفرقان)ملت ٹائمز)
رمضان المبارک کے داوسرے جمعہ کی نماز ادا کرنے سے پہلے ہزاروں مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوےمجلس احرار اسلام ہند کے صدر محترم شیر اسلام، شاہی امام پنجاب، قائدالاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کی رمضان شریف بندےکا اپنے رب سے اظہار عشق کا مہینہ ہے۔ بندہ اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے اسکے حکم کے مطابق اپنا وقت گزارتا ہے۔شاہی امام نے کہا کہ اللہ تعالی ہماری نیتوں کو جانتا ہے اسے پتہ ہے کہ کون دکھاوےکا بھوکا پیاسا ہے اور کون سچا روزہ دار ہے۔مولانا لدھیانوی نے کہا کی اللہ کے پیارے نبی حضرت محمد(ص) رمضان المبارک کے مقدس مہنے میں زیادہ سے زیادہ صدقہ خیرات کرتے تھے۔ شاہی امام نے کہا رمضان شریف میں ہمیں چاہئے کہ مذہبی کاموں سے پہلے کمزور، پڑوسی و رشتہ دار کی مدد کریں۔ انہونے کہا کی پڑوسی چاہئے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو، اگر وہ بھوکا ہو تو مسلمان پر اسکی مدد کرنا فرض ہے۔ قائد الاحرار نے کہا کی اللہ تعالی اپنے ان بندوں سے بہت پیار کرتے ہیں جو اسکے بندوں کی مدد کرتے ہیں۔ انہونے کہا کی عبادت سے جنت ملتا ہے اور خدمت سے خدا ملتا ہے۔ اسلئے اگر ہم یہ چاہتے ہیں کی اللہ سے ہماری دوستی ہو جائے تو ہمیں کمزور اور ضرورت مندوں کی مدد کرنی چاہئے۔ شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی نے کہا کی رمضان کا یہ مبارک مہینہ اسی طرح پیار، محبت اور آپسی بھائی چارہ کو بڑھانے کا سبق دیتا ہے۔





