مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او عطاو ¿الرحمن کو الوداعیہ:4سال تک ایمانداری اور دیانت داری سے کمیٹی میں حاجیوں کی خدمات انجام دینے کے بعد عطاو¿الرحمن ملازمت سے سبکدوش

ممبئی(ملت ٹائمز)
مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے ہر دلعزیز چیف ایگزیکیٹیو افسر عطاو¿الرحمن آج اپنی ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ۔سبکدوشی کے دوران انھیں آج حج کمیٹی آف انڈیا کے آفس پلٹن روڈ حج ہاو¿س میں حج کمیٹی کے دیگر ممبران کے ذریعہ الوداعیہ دیا گیا اور گلدستہ دیکر ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی گئیں ۔اس موقع پر حج کمیٹی کے ممبر عرفان احمد ،ڈاکٹر افتخار جاوید اور ڈاکٹر خالد شیخ بھی موجود رہے۔عرفان احمد نے اس موقع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عطاو¿الرحمن صاحب نے اپنی چار سالہ مدت کے دوران حج کمیٹی میں نہایت محنت ،ایمانداری اور دیانت داری سے اپنی خدمات انجام دیں اور اپنی صلاحٰت اور لگن سے کمیٹی کے انتظامی امور کو نہ صرف بہتر کیا بلکہ شفافیت لانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عطاو¿الرحمن صاحب کی نیک نیتی ،لگن و جستجو اور دیانت داری کا کمیٹی میں ہر کوئی قائل ہے انہوںن ے 3سال قیصر شمیم صاحب کی مدت میں خدمات انجام دیں اور ایک سال مزیدمحبوب علی قیصر صاحب کی مدت میں کمیٹی کے امور انجام دئے ،اس دوران کسی کو کبھی ان سے کسی طرح کی شکایت کا موقع نہیں ملا۔عرفان احمد نے کہاکہ ہم نے اس دوران عطاو¿ الرحمن صاحب کو سب کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اور ہمیشہ حجاج کرام کی بہتری اور ان کی خدمت میںمصروف پایا اور انہوں نے پہندوستان سے لیکر سعودی عرب تک اپنی انتظامی مہارت سے معاملات کو بہتر طریقہ سے انجام دینے اور حاجیوں کی ہر ممکن سہولت کا خیال رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے پایا۔عران احمد نے آگے کہا کہ اس دوران عطاو¿صاحب کی کمی جہاں ہم سب کو محسوس ہوگی وہیں ہم ان کے بہتر مستقبل کے لئیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کا رضاکارانہ تعاون اور مشورے کمیٹی کو ملتے رہیں گے۔اس دوران دیگر اراکین نے بھی سی ای او عطاو¿الرحمن کی خدمات پر ان کا شکریہ اداکیا اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔اخیر میںعطاو¿الرحمن سی ای او مرتکزی حج کمیٹی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔