نئی دہلیشسری نگر(ملت ٹائمزایجنسیاں)
جموں و کشمیرمیں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں اب تک پولیس کے دس پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں، آج تک کی رپوٹ کے مطابق دہشت گردوں نے یہ بڑا حملہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے اچچھابل میں کیاہے ، جب پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سے واپس شام سات بجے سومو میں واپس آ رہے تھے تب گھات لگا کر بیٹھے دہشت گردوں نے پولیس پٹرول ٹیم پر حملہ بولا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے 10 پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا، دہشت گردوں نے پہلے تو پولیس اہلکاروں کو قابو کیا پھر ان کے چہرے پر قریب سے گولی چلائی اور اپنے ہتھیار لے کر فرار ہو گئے، پولیس اہلکاروں نے ان کا بہادری سے مقابلہ کیا لیکن وہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نہیں توڑ پائے، پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد دہشت گرد ان کے ہتھیار بھی لے کر چلے گئے، مرنے والوں میں اچچھابل کے ایس ایچ او فیروز احمد ڈار بھی شامل تھے، ڈار کے علاوہ مرنے والو میں کانسٹیبل شارب احمد، تصویر احمد، سراج احمد، محمد آصف، سبجار احمد بھی شامل ہیں
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کہا یہ جا رہا ہے کہ یہ حملہ لشکر طیبہ کے دہشت گردوں نے اپنے کلگام کے ڈسٹرکٹ کمانڈر جنید کی موت کا بدلہ لینے کے لئے کیا تھا،لشکر کے اس دہشت گردانہ کو سکیورٹی فورسز نے کلگام کے اروانی میں ہی ڈھیر کر دیا ہے۔
لشکر نے کشمیر میں ایک مقامی نیوز ایجنسی کو بیان جاری کرکے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے، بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں لشکر کے قریب 15 دہشت گرد شامل تھے جنہوں نے اسے انجام دیا ہے، آپ کو بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں پولیس کو دہشت گرد مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں، جمعرات کو بھی دہشت گردوں نے پولیس پر دو الگ الگ جگہوں پر حملے کئے تھے جس میں پولیس کے دو جوان شہید ہو گئے تھے۔