)کولکاتا(ملت ٹائمز
عید کی سچی خوشی کو لوگوں سے ہمدردی اور غم گساری میں پوشیدہ بتاتے ہوئے معروف سماجی کارکن ایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خان نے کہا ہے کہ عید سعید کے اس پرمسرت موقع پرہمیں عزم کرنا چاہئے کہ قوم مسلم سے ناداری اور مفلسی کے خاتمہ کیلئے ہم متحد ہوکر عمل کریں گے اور ہر اوپر والا نیچے والا کا ہاتھ تھام کراسے اپنے برابر لانے کی کوشش کرے گا۔
محترمہ نازیہ الہیٰ خان آج ہفتہ 17جون کی سہ پہر کولکاتا کے وارڈنمبر44کے فیرس لین میں غریب اور نادارلوگوں کے درمیان فورم فارآرٹی آئی ایکٹ اینڈ انٹی کرپشن کی جانب سے عید کے ملبوسات اور تحائف کی تقسیم کیلئے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے جنہیں مال و دولت سے نوازا ہے وہ ان کے آنسوپونچھیں جن کو دیکھنے والا کوئی نہیں ہے جن کا کوئی کفیل نہیں ہے ایسے لوگوں کوعید کیلئے نئے ملبوسات اور تحفے تحائف دے کرا ن کے ساتھ عید مناکر ہی ہم اپنی عید کی حقیقی مسرت وشادمانی کا احساس کرسکتے ہیں ۔
اس جلسہ میں بشیر ہاٹ لوک سبھا سے ممبر پارلیمنٹ ادریس علی ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا اورا پنی تقریب میں نازیہ الہیٰ خان کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں قوم کا اثاثہ قرار دیا ۔ ایم پی ادریس علی نے کہا کہ نازیہ الہیٰ خان اپنے کام کی وجہ سے آج پورے ملک میں جانی جاتی ہیں وہ چاہتے ہیں اللہ ہر گھرمیں ایسی بیٹی عطاکرے جو دوسروں کے حق کیلئے لڑے اور اپنی مسرت اور خوشیوں میں سے دوسروں کا حصہ بھی نکالے ۔
فورم فارآرٹی آئی ایکٹ اینڈ انٹی کرپشن کی جانب سے منعقد اس تقسیم ملبوسات کے جلسہ میںسابق ایم ایل اے سنجے بخشی‘ بزم شہرنشاط کے صدر بلال حسن ‘ مسجد ناخدازکریا اسٹریٹ کے نائب امام مولانا نورعالم ‘ مختارعلی‘ایمن فاطمہ بھی شامل ہوئیں ۔ پروگرا م کو کامیاب بنانے میں محمد شبیر‘ محمد دانش ‘محمدشاہد‘ محمد انظار اور درجنوں مرد وخواتین کارکن پیش پیش تھے۔