نئی دہلی(ملت ٹائمزعامر ظفر)
این ڈی اے کی جانب سے بہار کے گورنر رام ناتھ کووند کو صدرجمہوریہ کا امیدوار بنائے جانے پربنگال کی وزیر اعلی ممتا بنر جی نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رام ناتھ کووند دلت لیڈرنہیں بلکہ آر ایس ایس کے پرچار ک ہیں ،بی جے پی انہیں آر ایس ایس سے وابستہ رہنے کی بنیاد پر صدر بنانا چاہتی ہے ،انہوں نے کہاکہ کووند ایک غیر معروف اور ناپسندید شخص ہیں ،صدر جمہوریہ ایسا شخص ہونا چاہئے جس کی شخصیت ہر ایک کے نزدیک مسلم اور پسندیدہ ہو۔ممتابنرجی نے کہاکہ ایسے امیدوار کو ٹی ایم سی حمایت نہیں دی سکتی اور اس سلسلے میں ہم اپوزیشن لیڈروں سے بات کریں گے ،واضح رہے کہ ممتا بنرجی ان دنوں بیرون ملک کے دورے پر ہیں ،وطن واپس لوٹتے ہی اس معاملے پر وہ کچھ نیا کرسکتی ہیں ۔
دوسری جانب کووند کی دعویداری مضبوط ہوتی جارہی ہے ،این ڈی اے میں شریک پارٹیوں کے علاوہ نتیش کمار کی پارٹی جنتادل یونائٹیڈ نے بھی حمایت کا اعلان کردیاہے،بقیہ اپوزیشن نے بھی اپنا موقف واضح نہیں کیاہے ۔